چیف سیکرٹری جی بی ابرار احمد مرزا کی جانب سے جاری تحریری آرڈر میں تمام صوبائی سیکرٹریز کو آئندہ ڈیپوٹیشن کیسز پروسیس نہ کرنے کی ہدایت کی ہے، ساتھ ہی ڈیپوٹیشن پر تعینات تمام ملازمین کو واپس اپنے اداروں میں لانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں سرکاری ملازمین کے ڈیپوٹیشن پر پابندی عائد کر دی گئی۔ چیف سیکرٹری جی بی ابرار احمد مرزا کی جانب سے جاری تحریری آرڈر میں تمام صوبائی سیکرٹریز کو آئندہ ڈیپوٹیشن کیسز پروسیس نہ کرنے کی ہدایت کی ہے، ساتھ ہی ڈیپوٹیشن پر تعینات تمام ملازمین کو واپس اپنے اداروں میں لانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ گلگت بلتستان میں کئی سنیئر آفیسرز ڈیپوٹیشن پر سرکاری اور غیر سرکاری اداروں میں تعینات ہیں۔ صوبائی وزراء ان ملازمین کی واپسی کو روکنے کیلئے متحرک ہو گئے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ڈیپوٹیشن پر

پڑھیں:

امریکا جانے والے غیر ملکیوں پر 250 ڈالر کی اضافی ویزا فیس عائد

واشنگٹن: امریکا نے نان امیگرنٹ ویزا حاصل کرنے والے تمام غیر ملکیوں پر نئی ویزا فیس عائد کر دی ہے، جس کے تحت اب ہر درخواست گزار کو 250 امریکی ڈالرز اضافی ادا کرنا ہوں گے۔

امریکی میڈیا کے مطابق یہ اضافی رقم سیاحت، کاروبار یا تعلیم کی غرض سے عارضی طور پر امریکا آنے والوں سے وصول کی جائے گی۔ 

یہ فیس "سیفٹی ڈپازٹ" کے طور پر لی جائے گی جو صرف انہی افراد کو واپس کی جائے گی جو ویزا کی تمام شرائط پر عمل کرتے ہوئے مقررہ مدت کے اندر واپس چلے جائیں گے۔

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نیا قانون "ون بگ بیوٹی فل بل ایکٹ" کے تحت نافذ کیا گیا ہے۔ تاہم 250 ڈالرز کی واپسی خود کار نہیں ہوگی، بلکہ درخواست گزار کو شواہد کے ساتھ یہ ثابت کرنا ہوگا کہ انہوں نے ویزا کی تمام شرائط پوری کی ہیں۔

فی الحال یہ واضح نہیں کہ فیس کی واپسی کا طریقہ کار کیا ہوگا، تاہم امریکی حکومت کی جانب سے اس پالیسی کو جلد نافذ کیے جانے کی توقع ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • سرکاری محکموں میں گریڈ 5 سے 15 کی بھرتیوں پر عائد پابندی کے معاملے پر سماعت کیلئے تاریخ مقرر
  • امریکا جانے والے غیر ملکیوں پر 250 ڈالر کی اضافی ویزا فیس عائد
  • فواد خان کیساتھ فلم عبیر گلال کی ریلیز پر پابندی، وانی کپور نے خاموشی توڑ دی
  • ’ تھک ‘ میں تمام لاپتہ افراد کو نکالنے تک ریسکیو آپریشن جاری رہے گا، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان
  • سرکاری اراضی پر قبضہ کسی صورت قبول نہیں، خسارے والے اداروں کی نجکاری، خود نگرانی کرونگا: وزیراعظم
  • وزیراعظم کی سرکاری کمپنیوں اور اداروں کے بورڈ ایک ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت
  • حالات معمول پر نہ آنے تک سیاح گلگت بلتستان کا سفر نہ کریں، ترجمان جی بی حکومت
  • گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ ،مون سون کی تباہی، لیکن ذمہ دار کون؟
  • شاہراہ بابوسر میں پھنسے تمام سیاحوں کو ریسکیو کر لیا گیا
  • دیامر میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، نظامِ زندگی مفلوج