جارح مزاج بیٹر فخر زمان کا ون ڈے کرکٹ سے جلد ریٹائرمنٹ لینے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)قومی جارح مزاج بیٹر فخر زمان کا ون ڈے کرکٹ سے جلد ریٹائرمنٹ لینے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق فخر زمان کا ون ڈے کرکٹ سے جلد ریٹائرمنٹ لینے کا امکان ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے کچھ عرصہ قبل قریبی لوگوں سے مشاورت بھی کی تھی۔ذرائع کے مطابق فخر زمان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی میرا آخری آئی سی سی ٹورنامنٹ ہوگا،ون ڈے کرکٹ سے بریک لینا چاہتا ہوں۔
ذرائع کے مطابق فخر زمان ہائپر تھائراڈازم کی بیماری سے تاحال صحت یاب نہ ہوسکے، فخر زمان ہر طرز کی کرکٹ سے تقریباً اڑھائی مہینے کے لئے دور ہوچکے ہیں، ڈاکٹرز نے فخر زمان کو اڑھائی ماہ کا آرام دیا ہے۔فخر زمان لیگز پر این او سی کے معاملے اور قومی ٹیم کی سلیکشن پر بھی دلبرداشتہ ہوئے تھے۔ فخر زمان اپنے اہل خانہ کو بھی بیرون ملک منتقل کرنے کی سوچ رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ فخر زمان 86 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔
فخر زمان حال ہی میں چیمپئنز ٹرافی میں انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے آوٹ ہوگئے تھے۔
پنجاب یونیورسٹی میں ڈائریکٹر آئی ای آر کے دفتر پر طلباء تنظیم کے کارکنوں کا حملہ
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ون ڈے کرکٹ سے فخر زمان کا
پڑھیں:
پہلگام واقعے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں غیرقانونی قید دو سے 3 پاکستانیوں کو جیل سے غائب کردیا گیا
JAMMU:مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آنے والے واقعے کے بعد مودی حکومت کا جنگی جنون تھمنے کا نام نہیں لے رہا اور اطلاعات کے مطابق مقبوضہ خطے کی جیلوں میں غیرقانونی طور پر قید دو سے تین پاکستانیوں کو غائب کردیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ مصدقہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی جموں جیل میں غیر قانونی اور جبری طور پر حراست میں رکھے گئے دو سے تین پاکستانی شہریوں کو جیل سے غائب کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ان غیر قانونی طور پر حراست میں لیے جانے والے پاکستانیوں کو کسی بھی مذموم کارروائی میں استعمال کیا جا سکتا ہے کیونکہ بھارتی فوج اور پولیس پہلے بھی متعدد بار فیک انکاؤنٹر کرنے کی وجہ سے بد نام زمانہ ہے۔
اس ضمن میں ذرائع کا کہنا تھا کہ کئی فیک انکاؤنٹرز پہلے بھی منظر عام پر آ چکے ہیں۔
ذرائع نے مزید کہا کہ ان معصوم لوگوں کو غیر قانونی طور پر مار کر ناکام پہلگام فالس فلیگ کے مردے میں جان ڈالنے یا اس طرح کے کوئی اور فالس فلیگ آپریشن کی کوشش کی جا سکتی ہے۔