پنجاب کے مختلف شہروں میں ہلکی اور تیز بارش
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ہلکی اور تیز بارش ہوئی۔
ترجمان پاکستان ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے) کے مطابق گزشتہ رات سے مری میں 24 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ راولپنڈی اور میانوالی میں 9 ملی میٹر، اٹک 12 اور چکوال میں 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ سیالکوٹ میں 5، نارووال 4، منڈی بہاالدین اورگجرات میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
ترجمان کے مطابق جہلم، گجرانوالہ اور جوہرآباد میں 2 ملی میٹر جبکہ شیخوپورہ، لاہور اور حافظ آباد میں 1 ملی میٹر بارش ہوئی۔ سرگودھا، بھکراور قصور میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔ بارشوں کا سلسلہ 2 مارچ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا پنجاب کے ڈپٹی کمشنرز کوالرٹ رہنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔ صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ جاری ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق 1122 سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں۔ نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد ممکن بنائیں۔ شہری احتیاط کریں۔ بجلی کے کھمبوں اور لٹکتے ہوئے تاروں سے دور رہیں۔ بچوں کا خاص خیال رکھیں انہیں نشیبی علاقوں میں جمع پانی کے قریب ہرگز نہ جانے دیں۔ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ملی میٹر بارش پی ڈی ایم اے بارش ریکارڈ
پڑھیں:
آسٹرین شہری نے خود کو آگ لگا کر انوکھا ریکارڈ بنا ڈالا
ایک آسٹرین ڈیئر ڈیول نے خود کو آگ لگا کر کم وقت میں طویل فاصلے تک گاڑی کھینچ کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
جوزف ٹوڈٹلنگ نامی شخص خود کو آگ لگا کر 56.42 سیکنڈ میں 100 میٹر تک گاڑی کھینچ کر یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے شخص بن گئے۔ انہوں نے یہ کارنامہ رواں برس جون کی 24 تاریخ کو ویانا میں انجام دیا تھا۔
کوشش مکمل ہونے کے بعد ان کی سپورٹ ٹیم نے تین فائر ایکسٹینگوئشرز کو استعمال کرتے ہوئے ان کے جسم کو جلنے سے بچایا۔
جوزف اس ریکارڈ سے پہلے بھی خود کو آگ لگا کر متعدد ریکارڈ بنا چکے ہیں۔ ان ریکارڈز میں آکسیجن کے بغیر جسم کو طویل مدت تک آگ لگائے رکھنا (5 منٹ اور 41 سیکنڈ)، جسم کو آگ لگا کر کم وقت میں 200 میٹر کا فاصلہ طے کرنے سمیت دیگر ریکارڈز شامل ہیں۔