اہلیان کشمیر جے ڈی ایف جیسے مفاد پرست ٹولے کے جھانسے میں نہیں آئیں گے، سید صلاح الدین
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
مظفرآباد(اوصاف نیوز)اقامت دین یا تحریک آزادی کی جدوجہد ہو،صبرو استقامت اور جہد مسلسل اسکی کامیابی کی پہلی و آخری شرط ہے اور فیصلہ کن ہتھیار بھی، ان خیالات کا اظہار چیئرمین متحدہ محاذ کونسل اور امیر حزب المجاہدین جموں وکشمیر سید صلاح الدین نے ایک اخباری بیان میںجاری کیا.
سید صلاح الدین احمد کا کہنا تھا کہ ریاست کے حریت و دین پسند عوام نے آج تک اس تاریخ ساز جدوجہد میں زائد از پانچ لاکھ جانیں اور اربوں مالیت کی جائیداد و املاک قربان کی ہیں۔ دسیوں ہزار عفت ماب خواتین کی عزت و عصمت تار تار کی گئی لیکن اہل کشمیر نے اقامت دین و آزادی کے مقدس نصب العین پر کوئی سودا بازی نہیں کی۔
بد قسمتی سے کچھ طالع آزما اور مفاد پرست عناصر قابض سامراج کے آلہ کار بن کر فقیدالمثال قربانیوں سے مزین اس عظیم الشان تحریک کو سبوتاژ کرنے کی مذموم کوششوں میں مصروف عمل ہیں۔ یہ لوگ اپنی ان گھنائونی حرکتوں پر پردہ ڈالنےکیلئے یہ تاثر دینے کی کوشش کررہے ہیں کہ اس مجرمانہ کھیل میں ان کو بیس کیمپ کی حمائت و تائید حاصل ہے جبکہ بیس کیمپ کی ساری قیادت ان عناصر کی سرگرمیوں کو ایک برہنہ غداری تصور کرتی ہے اور ان کو دین و دنیا کی رسوائی اور عبرتناک انجام سے بچنے کیلئے ایسی تمام سرگرمیوں سے باز رہنے کا مشورہ دیتی ہے ۔
حریت پسند اہلیان وطن سے بھی دردمندانہ اپیل ہے کہ وہ JDFجیسے نت نئے ناموں سے ان مفاد پرستوں کے جھانسے میں نہ آئیں بلکہ تائید و نصرت الٰہی سے اعلائے کلمۃ اللہ و آزادی کی جد وجہد کو جاری و ساری رکھیں۔ان شااللہ کامیابی آ پ کی منتظر ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
نہروں کا معاملہ شدت اختیار کر گیا: قوم پرست جماعت نے ریلوے ٹریک بند کر دیا
نوابشاہ ( نیوز ڈیسک) دریائے سندھ پر نہروں کا معاملہ شدت اختیار کر گیا، نوابشاہ میں قوم پرست جماعت کے کارکنان نے ریلوے ٹریک بند کر دیا۔
سرہاڑی کے قریب بخشو جمالی ریلوے پھاٹک پر ہزارہ ایکسپریس کو روک لیا گیا، احتجاجی دھرنے کے باعث دیگر ٹرینوں کو قریبی ریلوے سٹیشنز پر روک دیا گیا۔
ریلوے ذرائع کے مطابق حویلیاں سے کراچی جانے والی ہزارہ ایکسپریس کو نواز ڈاہری ریلوے سٹیشن پر روک دیا۔کراچی سے راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس کو لنڈو ریلوے سٹیشن پر روک دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نوابشاہ کے مطابق ریلوے ٹریک بند ہونے کی اطلاع پر ضلعی انتظامیہ نے پولیس اور رینجرز کی نفری طلب کرلی۔
صوبہ پنجاب میں گندم کی خریداری کےلیے جامع پلان تیار