جاپانی آٹو سیکٹر کو برآمدات میں رکاوٹوں اور ریفنڈ میں تاخیر کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
اسلام آ باد:
وفاقی وزیر صنعت و پیداوار نے جاپانی کمپنیوں کو آٹو سیکٹر کی برآمدات میں رکاوٹوں اور ریفنڈ میں تاخیر کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرادی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین اور جاپانی کمپنیوں کے نمائندوں کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں جاپانی آٹو سیکٹر کی برآمدات میں رکاوٹوں اور ریفنڈ میں تاخیر پر کمپنیوں کے نمائندوں نے تشویش کا اظہار کیا۔
رانا تنویر حسین نے کہا کہ جاپانی کمپنیوں کے حقیقی مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں گے، رعایتیں اور مراعات اب برآمدی حجم سے منسلک ہوں گی، صنعتوں کو ہنرمند افرادی قوت برآمد کر کے آمدنی میں اضافے پر توجہ دینی چاہیے، حکومت آٹو موبائل سیکٹر میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کرے گی۔
رانا تنویر حسین نے کہا کہ مقامی صنعتیں دیگر کے مقابلے میں زیادہ ٹیکس ادا کر رہی ہیں، مقامی صنعتوں کو نئی برآمدی منڈیوں کی تلاش میں سہولت دی جائے گی، عالمی منڈی میں مقابلے کے لیے مقامی صنعتوں کو اپنے معیار کو بہتر بنانا ہوگا، آٹو موبائل انڈسٹری کو اپنی برآمدات بڑھانے کے لیے متحرک ہونا ہوگا، حکومت صنعتوں کو زیادہ آمدنی پیدا کرنے کے لیے مکمل تعاون فراہم کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
جاپان فی الحال فلسطینی ریاست تسلیم نہیں کریگا، جاپانی اخبار کا دعویٰ
رپورٹ کے مطابق جاپانی وزیراعظم یو این کے فلسطین سے متعلق اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔ فلسطین کو تسلیم نہ کرنے کا جاپان کا موقف امریکا اور اسرائیل کے قریب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جاپانی اخبار نے حکومتی ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ جاپان فی الحال فلسطینی ریاست کو تسلیم نہیں کرے گا۔ رپورٹ کے مطابق جاپانی وزیراعظم یو این کے فلسطین سے متعلق اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔ فلسطین کو تسلیم نہ کرنے کا جاپان کا موقف امریکا اور اسرائیل کے قریب ہے۔ واضح رہے کہ فرانس، برطانیہ، کینیڈا، لکسمبرگ، بیلجیئم اور آسٹریلیا سمیت کئی ممالک نے کہا ہے کہ وہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔