آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے  گروپ بی کے اہم میچ میں افغانستان نے انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ دونوں ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدمقابل آئیں گی۔ سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے دونوں کیلئے میچ میں فتح حاصل کرنا انتہائی اہم ہے۔ افغانستان اور انگلینڈ ٹورنامنٹ میں اپنا ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں جس میں دونوں کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پنجاب میں دہشتگردی کیخلاف اسالٹ ڈرونز کی فراہمی کا فیصلہ

پنجاب کی انسداد دہشتگردی اینڈ ہارڈنڈ دی اسٹیٹ کمیٹی کا اہم اجلاس صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت ہوا، جس میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:قدرتی آفات: پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا نے جدید ڈرونز ریسکیو 1122 کے حوالے کردیے

اجلاس میں چینی باشندوں کے لیے فوری مدد کی غرض سے واٹس ایپ ہیلپ لائن قائم کرنے اور صوبہ بھر کی ورک فورس کی ویری فکیشن کا فیصلہ کیا گیا۔

ڈی جی خان اور میانوالی سمیت سرحدی علاقوں میں سکیورٹی ادارے متحرک ہیں جبکہ دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے 6 جدید اسالٹ ڈرونز فراہم کیے جا رہے ہیں۔

صوبائی وزیر نے بتایا کہ پنجاب سی ٹی ڈی نے اب تک 2000 انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز اور 25 ہزار سے زائد کومبنگ آپریشنز کیے ہیں۔

بلوچستان میں پنجاب کے شہریوں کے تحفظ کے لیے مسافر بسوں کو سیکیورٹی دی گئی ہے۔ 14 جوائنٹ چیک پوسٹس کی تعمیر جاری ہے جن میں 6 نان ڈیجیٹل اور 5 ڈیجیٹل چیک پوسٹس شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ڈرون کے ذریعے نگرانی، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 300 ڈرائیور پکڑے گئے

کمشنرز کو غیر ملکی اور دیگر صوبوں کے طلبہ و شہریوں کا ڈیٹا مرتب کرنے اور موٹروے و ہائی ویز پر ڈیجیٹل مانیٹرنگ کو موثر بنانے کی ہدایت کی گئی۔

صوبے میں منشیات کے خلاف کارروائی کے دوران 19 ہزار کلوگرام چرس، 1700 کلوگرام ہیروئن، اور 1010 کلوگرام آئس پکڑی گئی۔ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف 876 مقدمات درج کیے گئے، جبکہ بیرون ملک بھیک مانگنے والوں کے پاسپورٹ منسوخ کیے جا رہے ہیں۔

وزیر قانون نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں امن و امان کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

دہشتگردی ڈرون صہیب احمد بھرتھ صوبائی وزیر قانون منشیات

متعلقہ مضامین

  • بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا، وکٹ کیپر بیٹر انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سے باہر
  • پی ٹی آئی کیخلاف اجتماع اور امن و عامہ ایکٹ 2024 کے تحت درج پہلے کیس کا فیصلہ سنادیا گیا
  • شیر پاؤ پل جلاؤگھیراؤ کیس کا 42صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری
  • محسن نقوی کا بنگلہ دیش کا دورہ، دونوں ممالک میں بڑے معاہدے کا فیصلہ
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان ترجیحی معاہدہ طے
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان ترجیحی معاہدہ، دستخط بھی ہوگئے
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان ترجیحی معاہدہ
  • پنجاب میں دہشتگردی کیخلاف اسالٹ ڈرونز کی فراہمی کا فیصلہ
  • انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں بھارت کو بڑا دھچکا
  • دوسرا ٹی 20: پاکستان کا بنگلادیش کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ