Jang News:
2025-07-26@07:21:10 GMT

پنجاب میں 7 منظم جرائم کیخلاف نئے شعبے کے قیام کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT

پنجاب میں 7 منظم جرائم کیخلاف نئے شعبے کے قیام کا فیصلہ

پنجاب میں منظم جرائم پر قابو پانے کےلیے کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے قیام کا فیصلہ کرلیا گیا۔

لاہور میں مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب سی سی ڈی قائم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں طے پایا کہ 7 منظم جرائم میں کمی کےلیے سی سی ڈی جدید ٹیکنالوجی استعمال کرے گا، اس ڈپارٹمنٹ کو ڈرون سرویلنس ٹیکنالوجی بھی مہیا کی جائے گی۔

سی سی ڈی آرگنائز ڈ قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی عمل میں لائے گا جبکہ جرم سرزد ہونے کی صورت میں سرویلنس ڈرون 5 منٹ میں جائے وقوعہ پر پہنچ جائے گا۔

اجلاس میں طے پایا کہ سی سی ڈی ڈکیتی، رہزنی، زیادتی، قتل، چوری اور لینڈ مافیا کے خلاف فوری کارروائی کرے گا۔

سی سی ڈی پنجاب میں جرائم اور مجرموں سے متعلق ڈیٹا مینجمنٹ کا ذمے دار بھی ہوگا، مریم نواز نے ڈپارٹمنٹ میں تعیناتیوں کی منظوری دے دی ہے۔

سی سی ڈی کے سربراہ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل ہوں گے، 3 ڈی آئی جی، ڈویژنل ہیڈکوارٹر میں ایس ایس پی، ایس پی اور ہر ضلع میں ڈی ایس پی تعینات کیا جائے گا۔

فیصلہ کیا گیا کہ سی سی ڈی مجموعی طور پر 4 ہزار 258 افسران اور اہلکاروں پر مشتمل ہوگا، پنجاب پولیس سے 2 ہزار 258 افسران اور اہلکار فوری طور پر ٹرانسفر کیے جائیں گے۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے سی سی ڈی کےلیے بلڈنگز، گاڑیوں اور جدید آلات کی منظوری بھی دے دی ہے، ساتھ ہی دپارٹمنٹ کےلیے فوری قانون سازی کا حکم بھی دیا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اجلاس میں سی سی ڈی

پڑھیں:

 سول سیکرٹریٹ میں پنجاب کی ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کا جائزہ اجلاس

 قیصر کھوکھر:سول سیکرٹریٹ لاہور میں پنجاب کی ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صفائی کے موجودہ نظام، درپیش مسائل اور بہتری کے لیے تجاویز پر غور کیا گیا۔ 
وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کی,سیکرٹری بلدیات شکیل احمد، سپیشل سیکرٹری آسیہ گل، ایڈیشنل سیکرٹری احمر کیفی نے شرکت کی،وزیر بلدیات کی ویسٹ کولیکشن کے طریقہ کار میں بہتری لانے کی ہدایت کی گئی.

 دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری 

وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کا کہنا تھا کہ صرف صبح کے وقت کچرا اٹھانا کافی نہیں،کمرشل علاقوں میں کوڑا جمع ہوتے ہی دوبارہ صفائی کی جائے،ستھرا پنجاب پروگرام تجرباتی مرحلے سے گزر چکا ہے،اب سوفیصد نتائج دینا ہوں گے، کونوں کھدروں پر بھی دھیان دیں،پوری فورس لگا کر باری باری ہر گائوں کو صاف کیا جائے۔

 ذیشان رفیق  کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی جاری کردہ ہدایت پر زیرو ٹالرنس ہوگا، وزیراعلی نے دورے شروع کر دئیے ، سستی کی کوئی گنجائش نہیں،فیلڈ مانیٹرنگ افسروں کی کارکردگی میں بہتری لائی جائے، سی ای اوز کو اپنے دفاتر سے نکل کر فیلڈ کے دورے کرنے چاہئیں،اجلاس میں صوبائی سطح پر سپیشل مانیٹرنگ سیل تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا،سپیشل سیل روزانہ کی بنیاد پر عملی اقدامات پر نظر رکھے گا،

ملک بھر میں پلاٹس کی آن لائن تصدیق کا جدید نظام تیار

  سیکرٹری بلدیات  نے ہدایت کی کہ   کنٹینرز اور گاڑیوں کی بھی صفائی لازمی کی جائے۔

 سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد  کا کہنا تھا کہ ویسٹ انکلوژرز کی مرمت کرنا بھی کنٹریکٹر کی ذمہ داری ہے، شہریوں کی شکایات پر ایکشن کا میکانزم مزید بہتر بنانا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • سینیٹ اجلاس: قائمہ کمیٹیوں کی کارروائی کیخلاف ہائیکورٹس کے حکم امتناع پر اظہار تشویش
  • اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا، سستے گھروں کی اسکیم سمیت اہم فیصلے متوقع
  •  سول سیکرٹریٹ میں پنجاب کی ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کا جائزہ اجلاس
  • سینٹ: تحفظ مخبر کمشن کے قیام، نیوی آرڈیننس ترمیمی بلز، بلوچستان قتل واقعہ کیخلاف قرارداد منظور
  • انتظامی افسران کو قیام امن کے لیے ‘فری ہینڈ’ دیتے ہیں، جرائم پیشہ عناصر کا ملکر خاتمہ کریں، وزیراعلیٰ بلوچستان
  • لاہور: پنجاب حکومت کا اعلیٰ تعلیمی اداروں کے قیام، معیار تعلیم بلند کرنے کا فیصلہ
  • پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی استعدادکار میں اضافہ کیاجارہاہے‘ خواجہ سلمان رفیق
  • جماعت اسلامی کا خیبر پختونخوا میں عوامی کمیٹیوں کے قیام کا باقاعدہ آغاز
  • قائمہ کمیٹی نے پنجاب میں مویشیوں سے آمدنی پرٹیکس ختم کرنے سے متعلق ترمیمی بل منظورکرلیا
  • پنجاب حکومت کا گھوڑوں کی خاص نسل کی ترویج کے منصوبے پر کام کرنے کا فیصلہ