ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس: 6 روپوش ملزمان کی عدم گرفتاری پر عدالت کی برہمی
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
فائل فوٹو۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس میں 6 روپوش ملزمان کی عدم گرفتاری پر ایف آئی اے ٹیم پر برہمی کا اظہار کیا۔
میرپور خاص میں انسداد دہشتگردی عدالت میں ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس کی سماعت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیے ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس: شواہد چھپانے پر میڈیکو لیگل افسر گرفتار ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس: 6 پولیس افسران کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریدوران سماعت عدالت نے حکم دیا کہ اگلی سماعت پر 6 اہلکاروں کو گرفتار کر کے پیش کیا جائے۔ عدالت نے مزید کہا کہ روپوش ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو ایف آئی اے کے اعلیٰ افسران کو نوٹس جاری ہوں گے۔
واضح رہے کہ سابق ڈی آئی جی، ایس ایس پی سمیت پولیس کے 6 اہلکار روپوش ملزمان میں شامل ہیں۔
گرفتار میڈیکل افسر ڈاکٹر منتظر مہدی کی درخواست ضمانت پر سماعت بھی ملتوی ہوگئی۔ عدالت نے اگلی سماعت 10 مارچ تک ملتوی کردی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس روپوش ملزمان عدالت نے
پڑھیں:
سنگجانی جلسہ کیس: اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں 21 مئی تک توسیع
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اسد قیصر کی سنگجانی جلسے کے مقدمے میں عبوری ضمانت میں 21 مئی تک توسیع کر دی گئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اسد قیصر کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی، سابق سپیکر قومی اسمبلی اپنی وکیل عائشہ خالد کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
تفتیشی افسر کی استدعا پر درخواست ضمانت پر آج دلائل نہ ہو سکے، عدالت نے ہدایت کی کہ کیس کی اگلی سماعت پر ریکارڈ پیش کیا جائے اور دلائل دیئے جائیں۔
خیبر پختونخوا میں سڑک کنارے نصب بم سے پولیس موبائل پر حملہ، 2 اہلکار زخمی
عدالت نے اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 21 مئی تک ملتوی کر دی۔
مزید :