پشاور، ایم این اے انجینئر حمید حسین کا ٹیسکو کے چیف سے ملاقات، ضلع کرم کے بجلی کے بحران پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
ٹیسکو چیف نے ایم این اے صاحب کو یقین دلایا کہ ضلع کرم بالخصوص پارہ چنار کے عوام کے مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے گھریلوں صارفین اور چھوٹے کاروبار سے منسلک تاجروں کے لئے بجلی کے دورانیہ کو جلد بڑھایا جائے گا اور نئے کمرشل فیڈرز پر بھی کام کا آغاز ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے پارلیمانی لیڈر ایم این اے انجینئر حمید حسین طوری صاحب کا TESCO CEO سے انکے آفس میں ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر ضلع کرم کے بجلی کے بحران پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے پارلیمانی لیڈر ایم این اے انجینئر حمید حسین طوری صاحب نے پاراچنار محاصرے کے ساتھ ساتھ ضلع کرم میں بجلی کے بحران کے حوالے سے TESCO CEO سے انکے آفس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ایم این اے انجینئر حمید حسین طوری صاحب نے کہا کہ ٹل پارہ چنار مین شاہراہ بندش کے باعث ڈیزل اور پیٹرول کی ترسیل نہ ہونے کی وجہ پارہ چنار شہر اور دیہاتوں میں بجلی سے چلنے والے ٹیوب ویل اور آٹا مشین کیلئے بجلی کی دورانیہ نہ صرف انتہائی کم ہے بلکہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔گھریلوں صارفین اور چھوٹے کاروبار سے وابستہ ملکان کو بجلی کی دورانیہ کو بڑھایا جائے۔ ٹیسکو چیف نے ایم این اے صاحب کو یقین دلایا کہ ضلع کرم بالخصوص پارہ چنار کے عوام کے مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے گھریلوں صارفین اور چھوٹے کاروبار سے منسلک تاجروں کے لئے بجلی کے دورانیہ کو جلد بڑھایا جائے گا اور نئے کمرشل فیڈرز پر بھی کام کا آغاز ہوگا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایم این اے پارہ چنار بجلی کے
پڑھیں:
پیر پگارا کا افواج پاکستان سے مکمل اظہارِ یکجہتی، حر جماعت کو دفاع وطن کے لیے تیار رہنے کی ہدایت
کراچی:حر جماعت کے روحانی پیشوا اور ممتاز سیاسی شخصیت پیر صاحب پگارا نے خطے کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پوری حر جماعت کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہر لمحہ پاکستان کے دفاع، سلامتی اور استحکام کے لیے افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ تیار رہیں۔
اپنے ایک اہم بیان میں پیر پگارا نے کہا کہ مادر وطن کا دفاع ہمارے لیے ہر چیز پر مقدم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی نازک موقع پر نہ صرف حر جماعت بلکہ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں ہمیں سیاسی اختلافات کو پس پشت ڈال کر قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
پیر صاحب پگارا نے زور دیا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ پاکستان کے تحفظ اور دفاع کے بارے میں سوچنے کا ہے۔
پیر پگارا نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہر قسم کے داخلی و خارجی خطرات اور چیلنجز سے محفوظ رکھے اور ملک کو امن و استحکام عطا فرمائے۔