کینسر میں مبتلا بالی ووڈ اداکارہ حنا خان کا مداحوں کیلیے خصوصی بیان
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
بالی ووڈ اداکارہ حنا خان کینسر جیسے موذی مرض کے خلاف زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہیں۔
ادکارہ میں گزشتہ برس بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور تب سے وہ کم کم ہی میڈیا پر آتی ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ نے اپنی بیماری اور اس کے علاج سے متعلق مداحوں سے کچھ اہم معلومات شیئر کی ہیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ کینسر کے علاج کے سلسلے میں کیموتھراپی اور پھر اس کے بعد سرجری کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)
حنا خان نے مزید بتایا کہ اب میں امیونوتھراپی لے رہی ہوں اور اب سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے۔ آپ لوگوں نے ہمت بندھائی اور حوصلہ دیا جس کا شکریہ۔
اداکارہ حنا خان سماجی رابطے کی ویب سائٹس وقتاً فوقتاً کینسر کے علاج کے دوران اپنے تجربات اور آگاہی پر مواد بھی شیئر کرتی رہی ہیں۔
حنا خان کی یہ گفتگو ایوارڈ شو میں ایک خاتون فوٹوگرافر نے ریکارڈ کی تھی اور اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔
جس پر سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ حنا خان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور اپنی صحت پر توجہ دینے کی اپیل کی۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اداکارہ حنا خان
پڑھیں:
استاد امانت علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 51 برس گزر گئے
برصغیر کے عظیم کلاسیکل گلوکار اور پٹیالہ گھرانے کے معروف فنکار اُستاد امانت علی خان کو دنیا سے رخصت ہوئے 51 برس بیت چکے ہیں، مگر ان کی گائی ہوئی غزلیں اور نغمے آج بھی سامعین کے دلوں کو چھو لیتے ہیں۔
1922 میں ہوشیار پور (برصغیر) میں پیدا ہونے والے امانت علی خان نے موسیقی کی ابتدائی تعلیم اپنے والد اُستاد اختر حسین خان سے حاصل کی۔ وہ پٹیالہ گھرانے کے بانی علی بخش جرنیل کے پوتے اور اُستاد فتح علی خان کے بھائی تھے۔ ان دونوں بھائیوں نے ایک ساتھ پرفارمنس دے کر بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔
قیام پاکستان کے بعد امانت علی خان لاہور منتقل ہوئے اور ریڈیو پاکستان سے وابستہ ہوگئے، جہاں انہوں نے کلاسیکل و نیم کلاسیکی گائیکی میں منفرد مقام حاصل کیا۔ ان کے معروف گیتوں میں ’ہونٹوں پہ کبھی ان کے میرا نام ہی آئے‘، ’چاند میری زمیں پھول میرا وطن‘ اور ’یہ آرزو تھی تجھے گل کے روبرو کرتے‘ شامل ہیں۔
استاد امانت علی خان کو تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔ استاد امانت علی خان 17 ستمبر 1974 کو 52 برس کی عمر میں وفات پا گئے، لیکن ان کا فن آج بھی زندہ ہے اور مداحوں کے دلوں میں گھر کیے ہوئے ہے۔