اختیارات کا ناجائز استعمال، احتساب کمیٹی نے سپیکر پختونخوا اسمبلی سے جواب طلب کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
پشاور: خیبرپختونخوا کی احتساب کمیٹی نے اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کے خلاف شکایات پر جواب طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق احتساب کمیٹی کو اسپیکر کے خلاف درخواست موصول ہوئی تھی جس میں اسپیکرپراختیارات کے ناجائزاستعمال کی شکایات ہیں۔
درخواست میں شکایت لگائی گئی کہ اسپیکر نے غیر قانونی بھرتیاں بھی کیں اور اسپیکر ہاؤس کی تزئین و آرائش پر بلاضرورت کروڑوں روپے خرچ کیے۔
احتساب کمیٹی نے اسپیکربابرسلیم سواتی سے 10 مارچ تک جواب طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں لیگل ایڈوائزرکے پی اسمبلی علی عظیم آفریدی ایڈووکیٹ کا کہنا تھاکہ احتساب کمیٹی سے سوالنامہ موصول ہوا ہے اور اسپیکر کی جانب سے ایک ہفتے کے اندر جواب جمع کرنے کی ہدایت ملی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلی کی تزئین و آرائش کاکام سی این ڈبلیو کا ہے، اسپیکرکا نہیں، اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات بھی درست نہیں۔
خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے خیبرپختونخوا میں مبینہ کرپشن اور وزرا کی کارکردگی پر احتساب کمیٹی کو مئی تک رپورٹ پیش کرنےکی ہدایت کی ہے۔
عمران خان کی ہدایت کے بعد پارٹی کی احتساب کمیٹی نے صوبائی کابینہ کے وزرا کو طلب کرنا شروع کردیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: احتساب کمیٹی نے
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔