20 ڈالرز میں ملنے والا چیٹ جی پی ٹی کا اہم فیچر مفت دستیاب
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
چیٹ جی پی ٹی کا وہ بہترین فیچر سب کو مفت دستیاب ہے جسکے لیے پہلے 20 ڈالرز خرچ کرنا پڑتے تھے
اگر آپ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی مفت استعمال کرتے ہیں تو اس کا ایک بہترین فیچر اب آپ کے لیے دستیاب ہے۔اوپن اے آئی کی جانب سے ایکس (ٹوئٹر) پر اعلان کیا گیا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی مفت استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ایڈوانسڈ وائس موڈ کا فیچر متعارف کرایا جارہا ہے۔یہ فیچر اب تک ماہانہ 20 ڈالرز فیس ادا کرنے والے چیٹ جی پی ٹی پلس صارفین کو دستیاب تھا۔اسے نومبر 2024 میں متعارف کرایا گیا تھا اور یہ چیٹ جی پی ٹی کے چند بہترین فیچرز میں سے ایک ہے۔
اس کے ذریعے آپ چیٹ بوٹ کو اپنی آواز سے استعمال کرسکتے ہیں اور اکثر تو یہ محسوس ہوتا ہے کہ آپ اے آئی بوٹ کی بجائے کسی حقیقی فرد سے بات کر رہے ہیں۔اوپن اے آئی کی جانب سے پہلے اس فیچر کو ہر ماہ صرف 10 منٹ تک مفت صارفین کو استعمال کرنے کی سہولت فراہم کی گئی تھی۔مگر اب اسے تمام مفت صارفین کے لیے پریویو ورژن کی شکل میں متعارف کرایا جا رہا ہے۔البتہ یہ نہیں بتایا گیا کہ مفت صارفین روزانہ کتنے وقت تک ایڈوانسڈ وائس موڈ کو استعمال کرسکیں گے، بس یہ بتایا گیا کہ چیٹ جی پی ٹی پلس کے صارفین کو 5 گنا زیادہ مفت وقت کی سہولت حاصل ہوگی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: چیٹ جی پی ٹی اے ا ئی کے لیے
پڑھیں:
برسوں سے نیشنل ایوارڈ نہ ملنے پر افسوس تھا، شاہ رخ کا اعتراف
کئی برس نیشنل ایوارڈ نہ ملنے پر افسوس تھا، شاہ رخ کا اعتراف
بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کو 2025ء میں فلم ’جوان‘ کےلیے کیرئیر کا پہلا نیشنل ایوارڈ برائے بہترین اداکار ملا ہے۔
شاہ رخ خان کی زندگی کے 60 سال اور فلمی کیرئیر کے 33 سال مکمل ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی یہ سال یاد گار بن گیا ہے۔
جان سینا نے شاہ رخ سے ملاقات کو زندگی بدل دینے والا لمحہ قرار دیدیا
بالی ووڈ کے بادشاہ نے اپنے فلمی کیرئیر میں بے شمار کامیابیاں حاصل کیں لیکن انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ کئی برس نیشنل ایوارڈنہ ملنے پر افسوس کرتے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 10 سے 15 سال پہلے تک مجھے کبھی کبھی برا لگتا تھا کہ مجھے ایوارڈ نہیں ملا جبکہ میں ہر بار اچھی ایکٹنگ کرتا ہوں، جب آپ کی محنت کی قدر نہ کی جائے تو دل تو دکھتا ہے۔
شاہ رخ خان نے یہ بھی کہا کہ میں ہر کردار میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتا ہوں، اب مجھے صرف ایوارڈز نہیں بلکہ اپنے چاہنے والوں کی محبت ہی خوشی دیتی ہے۔
نیشنل ایوارڈ برائے بہترین اداکار ملنے پر شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے فخر کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ ان کی برسوں کی محنت کا ثمر ہے۔
شاہ رخ خان نے 14 فلم فیئر ایوارڈ، پدم شری اور فرانسیسی حکومت کے بین الاقوامی اعزازت حاصل کررکھے ہیں، وہ اپنی اگلی فلم کنگ میں بیٹی سہانا خان اور دیپیکا پڈوکون کے ساتھ پردے پر نظرآئیں گے۔