لاہور (نیوز رپورٹر +نوائے وقت رپورٹ) آرگنائزڈ کرائم میں کمی اور عوام کے جان و مال کے یقینی تحفظ کیلئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پہلے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں بتایا گیا کہ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ سات بڑے آرگنائزڈ کرائم میں کمی کے لئے خدمات سرانجام دے گا۔ منظم جرائم پر قابو پانے کیلئے پنجاب کا پہلاکرائم کنڑول ڈیپارٹمنٹ جدید ٹیکنالوجی استعمال کرے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے حکم پر سی سی ڈی کو ڈرون سرویلنس ٹیکنالوجی مہیا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ جرم سرزد ہونے کی صورت میں سرویلنس ڈرون پانچ منٹ میں جائے وقوعہ پر پہنچ جائے گا اور مانیٹرنگ شروع کر دے گا۔ قتل اور زیادتی کے واقعات میں مجرم تک پہنچنے کیلئے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ فوری طور پر حرکت میں آئے گا۔ سی سی ڈی صوبے کے مختلف علاقوں میں شوٹر مافیا پر قابو پانے کیلئے فوری اقدام کرے گا۔ سی سی ڈی آرگنائزڈ قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی بھی عمل میں لائے گا۔ گینگسٹر ریکٹ اور مافیاز پر قابو کیلئے سی سی ڈی سرگرم عمل ہوگا۔ ڈکیتی، راہ زنی، زیادتی، قتل، منظم چوری، لینڈ مافیا کے خلاف فوری کارروائی ہو گی۔ سی سی ڈی پنجاب بھر میں جرائم اور مجرموں سے متعلق ڈیٹا مینجمنٹ کا ذمہ دار بھی ہوگا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ میں تعیناتیوں کی منظوری دے دی۔ ایڈیشنل انسپکٹرجنرل کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ہونگے۔ تین ڈی آئی جی، ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں ایس ایس پی، ایس پی اور ہر ضلع میں ڈی ایس پی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ مجموعی طور پر 4258 افسروں و اہلکاروں پر مشتمل ہو گا۔ پنجاب پولیس سے 2258 افسر اور اہلکار فوری طور پر سی سی ڈی ٹرانسفرکیے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سی سی ڈی کیلئے بلڈنگز، گاڑیوں اور جدید آلات کی منظوری بھی دے دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خصوصی اجلاس میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کیلئے فوری قانون سازی اور قیام کیلئے فوری اقدامات کرنے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈیپارٹمنٹ کو درکار وسائل مہیا کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ جرائم میں واضح کمی لائے گا۔ سی سی ڈی کے قیام سے جرائم پیشہ افراد میں واضح خوف نظر آنا چاہیے۔ عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے وسائل کی کمی کو آڑے نہیں آنے دیں گے۔ جرم پر قابو پانے کیلئے بہتر سے بہترین ٹیکنالوجی حاصل کی جائے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ مریم نواز شریف نے کی منظوری سی سی ڈی

پڑھیں:

سابق گورنر میاں اظہر فوت ہوگئے

سٹی42:  پی ٹی آئی کے لیڈر حماد اظہر کے والد اور پنجاب کے سابق گورنر میاں اظہرآج شب لاہور میں فوت ہوگئے۔
 میاں اظہر کافی عرصے سے علیل تھے ۔

میاں اظہر این اے 129 سے  قومی اسمبلی کے رکن  بھی تھے۔

ان کی وفات سے پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں ایک اور نشست سے محروم ہو گئی۔

میاں اظہر نے سیاست کا آغاز سابق ڈکٹیٹر جنرل ضیا الھق کی آمریت کے دوران غیر سیاسی سیاست سے کیا تھا۔ وہ لاہور میں ضیا الحق کے لائے ہوئے بلدیاتی نظام میں ابھرے اور لاہور کے مئیر بنے۔ بعد میں میاں اظہر مسلم لیگ نون کے لیڈر میاں نواز شریف کے لاہور  کی سیاست میں دستِ راست بن گئے تھے۔ میاں نواز شریف کے معتمد کی حیثیت سے ہی وہ پنجاب کے گورنر بنے۔

پنجاب یونیورسٹی کے غیر تدریسی عملے کابطور اسسٹنٹ پروفیسر تعیناتی منسوخی کیخلاف احتجاج کا اعلان 

1999 مین جنرل پرویز مشرف نے میاں نواز شریف کی حکومت کا خاتمہ کیا تو نواز شریف کی قید کے دوران مسلم لیگ نون میں ان کے بہت سے ساتھیوں نے ان سے الگ ہو کر مسلم لیگ قاف بنا لی تھی، ان میں میاں اظہر پیش پیش  تھے۔ 

 چند سال پہلے وہ اپنے بیٹے حماد اظہر کے ساتھ پی ٹی آئی کا حصہ بن گئے تھے۔

Waseem Azmet

متعلقہ مضامین

  • حالیہ سیلابی ریلوں میں لوگوں کا ڈوبنا پریشان کن ہے: مریم نواز شریف
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کی میٹرک میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء کو مبارکباد
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، تعلیمی اداروں میں اصلاحات اور معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے کئی اہم فیصلے
  •  سینئر صحافی کی والدہ کے انتقال پر وزیراعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس   
  • متاثرین کے نقصان کا ازالہ کرینگے، کسی جگہ پر قبضہ ہونا کمشنر، ڈپٹی کمشنر کی ناکامی: مریم نواز
  • نواز شریف کا میاں محمد اظہر کے انتقال پر اظہار افسوس
  • پہلے لیڈر اور نظریے کی گاڑی چلاتا تھا اور اب مریم کی گاڑی چلانے کیلئے بہت سارے لوگ ہیں: کپٹن صفدر کا  وی لاگ میں سوال کا جواب
  • کائونٹر نارکٹکس فورس قائم ‘ پاکستان اور پنجاب کا مستقابل محفوظ نظتر آرہا ہے مریم نواز 
  • سابق گورنر میاں اظہر فوت ہوگئے
  • نشہ کرنیوالوں کی پنجاب میں اب کوئی جگہ نہیں ، عظمیٰ بخاری