بانئ پی ٹی آئی عمران خان سے آج ملاقات کا دن
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
بانئ پی ٹی آئی عمران خان--فائل فوٹو
بانئ پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں آج پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کا دن ہے۔
بانئ پی ٹی آئی سے آج 6 پارٹی رہنما ملاقات کریں گے۔
ملاقات کرنے والوں میں بیرسٹر گوہر، عمر ایوب اور جنید اکبر شامل ہوں گے۔
راولپنڈی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی.
صاحبزادہ حامد رضا، جنید اکبر اور تیمور جھگڑا بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے 6 پارٹی رہنماؤں کے نام جیل انتظامیہ کو بھجوا دیے گئے ہیں۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بانئ پی ٹی آئی
پڑھیں:
صدر زرداری کی چینی کمیونسٹ پارٹی کے سیکریٹری سے ملاقات
تصویر سوشل میڈیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کی شنگھائی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے سیکریٹری چن جینِنگ سے ملاقات ہوئی، خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری، بلاول بھٹو زرداری، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور سندھ کے وزراء شرجیل میمن اور ناصرحسین شاہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔
پاکستان کے چین میں سفیر خلیل ہاشمی اور چین کے پاکستان میں سفیر جیانگ ژی ڈونگ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ چینی قیادت اور شنگھائی الیکٹرک کے صدر سمیت اعلیٰ حکام بھی ملاقات میں شریک تھے۔
سیکرٹری سی پی سی نے صدر سے گفتگو میں کہا کہ ہر چینی پاکستان کو آئرن برادر اور ہر موسم کا ساتھی سمجھتا ہے، فروری میں صدر زرداری کی صدر شی جن پنگ سے ملاقات نتیجہ خیز رہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک آئندہ سال تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کا جشن منانے کے منتظر ہیں۔
صدر آصف زرداری نے کہا مخالف اور دشمن عناصر پاک چین دوستی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے، پاک چین دوستی نسل درنسل آگے بڑھے گی اور مزید مستحکم ہوگی۔ انھوں نے کہا پاک چین تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے۔
ملاقات میں ٹیکنالوجی، آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور جدت پر بھی بات چیت ہوئی، ملاقات کے بعد صدر زرداری اور وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا۔