شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ ,شاہراہ قراقرم مختلف مقامات پر بند, سیکڑوں مسافرپھنس گئے۔
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم مختلف مقامات پر بند ہو گیا جس کے نتیجے میں گلگت بلتستان اور اسلام آباد آنے اور جانے والے سیکڑوں مسافرپھنس گئے۔خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے شمالی علاقہ جات میں برفباری اور بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے علاقے میں نظام زندگی مفلوج ہو گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق قراقرم ہائی وے داسو اور دیامر کے درمیان 2 مختلف مقامات پر بند ہوئی ہے ، سڑک کو کھولنے کے لیے کام جاری ہے۔ترجمان دیامر پولیس نے کہا کہ بالائی کوہستان کے علاقے لوتر میں اب بھی سڑک بند ہے تاہم بھاشا سے رائے کوٹ سیکشن کو کھول دیا گیا ہے جو لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہو گئی تھی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
تھائی لینڈ میں فوجی طیارہ گر کر تباہ؛ تمام افسران ہلاک
تھائی لینڈ کے شہر چام کے قریب تربیتی پرواز پرمامور ایک طیارہ سمندر میں گر کر غرقاب ہوگیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طیارہ حادثے میں تمام چھ افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات تھیں تاہم تازہ اطلاعات کے مطابق جہاز کا پائلٹ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔
یہ طیارہ سیکیورٹی ادارے کی ملکیت ہے اور طیارے میں پائلٹ اور 5 افسران موجود تھے۔
ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا تھا کہ پائلٹ کرنل چتورونگ واتناپریسارن بھی حادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں لیکن بعد ازاں مقامی اسپتال نے تصدیق کی کہ وہ زندہ ہیں۔
تاہم ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج پائلٹ کی حالت نازک ہے اور آئندہ چند گھنٹے ان کی زندگی کے لیے اہم ہیں۔
تاحال واقعے کی وجہ کا علم نہیں ہوسکا۔ حادثے کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔
طیارہ حادثے میں دہشت گردی کے عنصر کے ملوث ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔