رمضان المبارک: اسلام آباد کے 17 مقامات پر فیئر پرائس شاپس قائم کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
حکومت نے اسلام آباد کے شہریوں کو رمضان المبارک میں بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے شہر بھر کے 17 مقامات پر فئیر پرائس شاپس قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے فئیر پرائس شاپس کی فہرست جاری کر دی۔ ان فئیر پرائس شاپس پر شہری ہول سیل ریٹ پر اشیا خورونوش خرید سکیں گے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق جی نائن مرکز، آئی ایٹ، ایف ایٹ اور ای الیون میں فئیر پرائس شاپس قائم کی جائیں گی۔ ایف ٹین، ایف الیون، جی 13 اور بارہ کہو میں بھی فئیر پرائس شاپس ہوں گی۔ بری امام، بنی گالہ، پاکستان ٹاؤن، ایف سیون اور ایف سکس بھی فہرست میں شامل ہیں۔ جی سکس، جی سیون، لہتراڑ روڑ اور آئی الیون فور میں بھی سستی شاپس قائم ہوں گی۔
ضلعی انتظامیہ نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ذمہ داریاں تفویض کر دیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: فئیر پرائس شاپس شاپس قائم
پڑھیں:
راولپنڈی میں بدلتے موسم کے باوجود ڈینگی کے وار کا سلسلہ جاری
راولپنڈی میں بدلتے موسم کے باوجود ڈینگی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 19 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے مطابق ابتک راولپنڈی کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی کے 28 مریض زیرِ علاج ہیں۔
تاہم راولپنڈی میں ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ سال 2025 میں اب تک 20 ہزار 798 افراد کا ڈینگی ٹیسٹ کیا گیا ہے جس میں مجموعی طور پر ڈینگی کے 1561 کیسز کی تصدیق ہوئی۔
جنوری سے اب تک 61 لاکھ 96 ہزار 497 گھروں کی چیکنگ کی گئی جس میں دو لاکھ 936 گھروں میں لاروا کی موجودگی پائی گئی۔ 17 لاکھ 81 ہزار 469 مقامات کو چیک جس میں 27 ہزار 858 مقامات پر لاروا برآمد ہوا۔
رواں سیزن 2 لاکھ 28 ہزار 794 لاروا تلف کیا گیا، ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4736 ایف آئی آرز درج، 1909 مقامات سیل اور 3664 چالان جاری کیے گئے۔
ڈینگی ایس او پیز کے خلاف ورزیوں پر 1 کروڑ 13 لاکھ 44 ہزار 7 روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔