یونس نے پاکستان کو چھوڑ کر افغان ٹیم کو جوائن کیا، انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے انکشاف کیا کہ سابق لیجنڈ یونس خان پاکستان کرکٹ ٹیم کیساتھ کام کرنے سے انکار کرکے افغانستان ٹیم کو جوائن کیا۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان و وکٹ کیپر بیٹر راشد لطیف نے کہا کہ سابق کپتان و کرکٹر یونس خان نے پاکستان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا تھا کیونکہ وہ افغان ٹیم کی کوچنگ میں دلچسپی رکھتے تھے اور انہیں معلوم تھا کہ پاکستان میں کام کرنے سے انہیں کوئی مالی فائدہ نہیں ملے گا۔
چیمپئینز ٹرافی کے آغاز سے قبل افغانستان نے سابق کرکٹر یونس خان کو مینٹور بنایا تھا تاکہ وہ ہوم کنڈیشنز سے ٹیم کو فائدہ پہنچا سکیں اور اہم معلومات دے سکیں۔
مزید پڑھیں: قومی ٹیم کی شکست پر دلبرداشتہ شعیب افغان ٹیم کو سپورٹ کرنے لگے
اس سے قبل بھارت میں ہونیوالے 50 اوور کے ورلڈکپ میں افغان ٹیم نے اجے جڈیجا کو اپنا مینٹور مقرر کیا تھا اور میگا ایونٹ کے سیمی فائنل تک جگہ بنائی تھی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
غزہ میں قحط اور نسل کشی چھپانے کیلئے اسرائیل کی جانب سے لاکھوں ڈالر خرچ کرنے کا انکشاف
غزہ: نئی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں قحط نہ ہونے کا پروپیگنڈا کرنے کے لیے لاکھوں ڈالر خرچ کیے ہیں۔
ویژن نیوز اسپاٹ لائٹ اور جرمن نشریاتی ادارے کی فیکٹ چیک رپورٹ کے مطابق، اسرائیل نے اس سلسلے میں اپنی سرکاری اشتہاری ایجنسی کا استعمال کرتے ہوئے یورپ اور شمالی امریکہ میں رائے عامہ کو متاثر کرنے کی کوشش کی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان مہمات میں یہ پروپیگنڈا کیا گیا کہ غزہ کی صورتحال معمول کے مطابق ہے، حالانکہ حقیقت میں وہاں قحط اور انسانی المیہ جاری تھا۔
دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایک روز میں مزید 60 فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں 6 سالہ جڑواں بچے اور 3 صحافی بھی شامل ہیں۔ اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی فوج کے حملوں میں 64 ہزار 871 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 64 ہزار 610 زخمی ہو چکے ہیں۔