2018ء سے لاپتہ شہری کا پاسپورٹ تحویل میں لینے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
— فائل فوٹو
سندھ ہائی کورٹ نے 2018ء سے لاپتہ شہری کا پاسپورٹ تحویل میں لینے کا حکم جاری کر دیا۔
عالتِ عالیہ میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی، جس میں درخواست گزار کی جانب سے یہ مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ شاہ فیصل کالونی کے رہائشی کا گمشدگی کے بعد کوئی علم نہیں کہ وہ کہاں ہے اور پولیس گمشدگی سے متعلق ایف آئی آر بھی درج نہیں کر رہی۔
جس پر پولیس حکام نے یقین دہانی کرائی کہ درخواست گزار پولیس اسٹیشن آئے تو ایف آر درج کر لی جائے گی۔
کراچی سندھ ہائی کورٹ نے لڑکی سمیت 13لاپتہ افرادکی.
اس پر عدالت نے ہدایت کی کہ درخواست گزار ایف آئی آر کے لیے تھانے سے رجوع کرے، اس کے ساتھ ہی عدالت نے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔
لاپتہ شہری کے مقدمے میں تفتیشی افسر نے انکشاف کیا کہ بہت سے افراد ملک سے باہر چلے جاتے ہیں اور اُن کے رشتے دار پٹیشن دائر کر دیتے ہیں۔
جس پر عدالت نے حکم دیا کہ لاپتہ شہری کی ٹریول ہسٹری معلوم کی جائے اور پاسپورٹ بھی تحویل میں لے لیا جائے۔
عدالت نے 2 لاپتہ شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 4 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: لاپتہ شہری عدالت نے
پڑھیں:
ایران کے شہر زاہدان میں عدالت پر دہشتگردوں کا حملہ، 6 شہری شہید، 3 دہشتگرد ہلاک
جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد بھی مارے گئے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق سکیورٹی فورسز اور ایمرجنسی سروسز موقع پر موجود ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے سرحدی شہر زاہدان میں عدالت پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق دہشتگرد حملے میں زاہدان میں 6 افراد شہید، جبکہ 22 زخمی ہوئے، جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد بھی مارے گئے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق سکیورٹی فورسز اور ایمرجنسی سروسز موقع پر موجود ہیں۔