اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27فروری 2025)صدر مملکت آصف علی زرداری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں محدود آمدنی اور تنخواہ دار والے افراد کیلئے بڑی مراعات کااعلان کرینگے، صدارتی تقریر کی تیاری حکومت نے شروع کردی ہے،جنگ نیوز نے قابل اعتماد ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ صدر نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر10مارچ کو دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں حکومت کی طرف سے اہم اعلانات کریں گے۔

نئے پارلیمانی سال کے آغاز میں حکومت تنخواہ دار اورمحدود آمدنی کے طبقات کیلئے فراخدلانہ مراعات کا اعلان کرے گی جن کی یقین دہانی حکومت کے دوسرے سالانہ بجٹ میں کرادی جائے گی جن میں تمام رعایات کی تفصیل شامل ہوگی۔صدر آصف علی زرداری نے اپنے خطاب کو مختصر رکھنے کی بھی ہدایت کر دی ہے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت کے اس خطاب کیلئے سرکاری طور پر تقریر کے متن کی تیاری کاکام شروع کردیا گیا ہے اور اہم نکات مرتب کرلئے گئے ہیں صدرآصف علی زرداری کی تقریر میں حکومت کی اولین سال کی کارکردگی کو اجاگر کیا جائے گا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک کو یقینی ڈیفالٹ سے بچانا اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو مستحکم کرکے مہنگائی کی شرح کوانتہائی نیچے لانا حکومت کے کارنمایاں کے طور پر پیش کیا جائے گا۔صدر مملکت آصف علی زرداری کی تقریر میں ان عوامل اور امن دشمن عناصر کی سرگرمیوں کا بھی احاطہ کیا جائے گا جن کے باعث پہلے سال میں ترقی کی رفتار اور استحکام کا مطلوبہ معیار حاصل کرنے میں دشواریوں کا سامنا رہا۔

صدر مملکت کی تقریر میں حکومت کی اولین سال کی کارکردگی کو اجاگر کیا جائے گا۔ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانے اور قیمتوں میں استحکام حکومت کی بڑی کامیابیوں میں شامل ہونے کا ذکر بھی تقریر میں کیا جائیگا۔یہ بھی بتایاگیا ہے کہ صدر مملکت کی تقریر میں معاشی شعبے میں حکومت کی پیش رفت اور سفارتی میدان میں ملک کو تنہائی سے نجات دلانا جس کے بعد پاکستان کو اہم دارالحکومتوں میں تیزی سے پذیرائی ملنا شروع ہوگئی ہے اسے وضاحت سے بیان کیا جائے گا۔ذرائع کا یہ بھی کہناہے کہ حکومت نے اہم وزارتوں سے گزشتہ سال کی کارکردگی اور کامیابیوں کی تفصیل بھی طلب کیں تھیں جن میں سے بیشتر نے اپنے بریف متعلقہ حکام کو ارسال کردیئے ہیں۔
.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے میں حکومت کی کی تقریر میں کیا جائے گا علی زرداری صدر مملکت

پڑھیں:

بلوچستان حکومت کا نو عمر قیدیوں کیلئے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ

کوئٹہ جیل فائل فوٹو

بلوچستان حکومت نے نو عمر قیدیوں کےلیے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

محکمہ جیل حکام کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 75 کروڑ روپے کی لاگت سے جیل کی تعمیر کا کام جلد شروع ہوگا۔

محکمہ جیل حکام کے مطابق فی الحال سریاب روڑ پر نو عمر قیدیوں کےلیے عارضی جیل بنائی جائے گی۔

حکام کے مطابق نو عمر قیدیوں کی ماڈل جیل میں اسکول اور ہنر سکھانے کے لیے مرکز بنایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • صدر زرداری کل سے شروع ہونے والی دوحہ کانفرنس میں شرکت کرینگے
  • صدر مملکت آصف زرداری قطر میں ہونے والی دوسری عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس میں شرکت کرینگے
  • بلوچستان حکومت کا نوعمر قیدیوں کیلئے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ
  • پنجاب دفعہ 144 نافذ، جلسے اور ریلیاں ممنوع، لاؤڈ اسپیکر صرف اذان و خطبے کے لیے محدود
  • بلوچستان حکومت کا نو عمر قیدیوں کیلئے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ
  • غیرقانونی افغان باشندوں کے انخلاء سے متعلق اہم اجلاس
  • پنجاب میں کسی بھی جماعت، فرد یا کاروبار میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر سخت کارروائی کا فیصلہ
  • شوگر ملز مالکان کیلئے اہم اعلان، پیداوار کی مانیٹرنگ اب الیکٹرانک ہوگی
  • مقامی حکومتوں کو آئینی تحفظ دیا جائے، پارلیمنٹ آئین میں ترمیم کرے، اسپیکر پنجاب اسمبلی
  • افغان مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ بہت بڑی کامیابی ہے: طلال چودھری