ہم نے جنگبندی کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا، حماس
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
اپنے ایک انٹرویو میں حماس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ معاہدے سے پیچھے ہٹنے کی صیہونی کوشش، حالات کو مزید سنگین اور ان کے قیدیوں کی مشکلات میں اضافہ کرے گی جس کی تمام تر ذمے داری اسرائیلی حکام پر عائد ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے ترجمان "عبداللطیف القانوع" نے کہا کہ استقامتی فرنٹ نے جنگ بندی کا پہلا مرحلہ مکمل کر دیا۔ ہم اس معاہدے میں طے شدہ شقوں پر باقی رہے حالانکہ صیہونی رژیم نے اس مرحلے میں انسانی پروٹوکولز کی رعایت نہیں کی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار العربی کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر عبداللطیف القانوع نے کہا کہ ہم نے اسرائیل کی جانب سے مذکورہ معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنا دیا۔ اب ہم اگلے مرحلے کے مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔ ہم نے تاخیری حربوں کو روکنے کے لئے قابض رژیم کو قیدیوں کی بیک وقت رہائی کے طریقہ کار پر مجبور کیا۔ معاہدے سے پیچھے ہٹنے کی صیہونی کوشش، حالات کو مزید سنگین اور ان کے قیدیوں کی مشکلات میں اضافہ کرے گی جس کی تمام تر ذمے داری اسرائیلی حکام پر عائد ہو گی۔
حماس کے ترجمان نے کہا کہ غزہ کی حاکمیت کے حوالے سے کوئی بھی قومی فارمولہ یا متفقہ داخلی فریم ورک ہمارے لئے قابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ ثالثوں کی کوششوں اور ان کے موثر کردار سمیت حماس کی استقامت نے ساتویں دور میں قیدیوں کو رہا نہ کرنے کی اسرائیلی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ دریں اثناء فلسطینی قیدیوں کے دفتر اطلاعات نے اعلان کیا کہ معاہدے کے 7ویں دور میں 642 فلسطینی رہا ہوئے جن میں سے 151 افراد عمر قید یا لمبی سزائیں کاٹ رہے تھے۔ ان قیدیوں میں سے 43 افراد مغربی کنارے جائیں گے جب کہ 97 قیدی، فلسطین سے جلاوطن ہوں گے۔ نیز ان قیدیوں میں غزہ سے تعلق رکھنے والے وہ 11 افراد بھی شامل ہیں جنہیں 7 اکتوبر کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ ان قیدیوں میں 46 بچے اور خواتین بھی ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
سانحہ گل پلازہ میں اہم پیش رفت؛ 5 اداروں کے افسران کے بیانات ریکارڈ
کراچی:سانحہ گل پلازہ میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس میں تفتیشی افسر نے 5 اداروں کے افسران کے بیانات ریکارڈ کر لیے۔
سٹی کورٹ نے تفتیش مکمل کرنے کے لیے تفتیشی افسر کو 7 دن کی مہلت دے دی۔
تفتیشی افسر ڈی ایس پی عامر ورک نے عدالت سے کہا کہ بیانات مکمل نہیں ہوئے لہٰذا تفتیش مکمل کرنے کے لیے مہلت دی جائے۔ ایس ایس پی ٹریفک، فائربریگیڈ، سول ڈیفنس اور کے ایم سی افسران کے بیان ریکارڈ کر لیے ہیں۔
مزید پڑھیںسانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل کمیشن رپورٹ پبلک کرنے کی درخواست مسترد
سانحہ گل پلازہ کیس: سرکاری اداروں نے تعاون نہیں کیا، تفتیشی افسر نے پیشرفت رپورٹ عدالت میں جمع کرادی
تفتیشی افسر کے مطابق فائر بریگیڈ کے اس فائر آفیسر کا بیان ریکارڈ کیا ہے، جو پہلی گاڑی کے ساتھ گل پلازہ پہنچا تھا۔ تنویر پاستا، عمار اسماعیل، امین، رمضان، نعمت اللہ اور 11 سالہ حذیفہ کا بیان پہلے ہی ریکارڈ ہوچکا ہے۔
ڈی ایس پی عامر ورک نے 8 سرکاری اداروں کے سربراہوں کو خطوط لکھے ہیں۔