کراچی (آئی این پی) گورنر سٹیٹ بنک جمیل احمد نے کہا ہے پاکستان میں مالیاتی شمولیت کی صورتحال بہت اچھی نہیں ہے، اس وقت ملک کی   64 فیصد بالغ آبادی کے پاس بنک اکائونٹ ہیں۔ اپنے ایک بیان میں گورنر سٹیٹ بنک نے کہا ایشیائی ترقیاتی بنک کے تعاون سے مائیکرو فنانس بنکوں کی سہولیات کے لیے اقدامات کیے ہیں کیونکہ مائیکرو فنانس شعبے کی نمو چند سالوں سے سست ہوگئی تھی۔انہوں نے کہا پاکستان میں مالیاتی شمولیت کی صورتحال بہت اچھی نہیں ہے، اس وقت ملک کی64  فیصد بالغ آبادی کے پاس بنک اکائونٹ ہیں۔ ملک میں خواتین کے بنک اکائونٹس کی تعداد بہت کم ہے،80  فیصد مردوں اور40  فیصد خواتین کے پاس بنک اکاؤنٹ ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کے پاس بنک

پڑھیں:

علی امین گورنر خیبر پختونخوا کے ساتھ بیٹھ کر اے پی سی بلائیں، رانا ثناء اللّٰہ

رانا ثناء اللّٰہ—فائل فوٹو

وزیرٍ اعظم شہباز شریف کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کے ساتھ بیٹھ کر اے پی سی بلائیں۔

ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ ہم نے بھی اے پی سی بلانے کی کوشش کی تو پی ٹی آئی نے حوصلہ افزا جواب نہیں دیا، اکیلے بیٹھ کر حل تلاش کیا جائے گا تو حل نہیں نکلے گا۔

یہ بھی پڑھیے رانا ثناء نے عمران خان کیلئے کسی ریلیف یا ڈیل کے امکان کو مسترد کر دیا

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ ن لیگ سمیت جن جماعتوں نے گنڈاپور کی اے پی سی میں شرکت نہیں کی، اس کی وجوہات ہوں گی، آل پارٹیز کانفرنس بلانا اچھا اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اے پی سی بلانے سے پہلے اپنا ہوم ورک پورا کرنا چاہیے تھا، وزیرِ اعظم نے پی ٹی آئی کو کہا کہ آئیں بیٹھیں اور بات کریں، علی امین گنڈاپور نے اے پی سی بلائی ہے تو یہ اچھا اقدام ہے۔

متعلقہ مضامین

  • علی امین گورنر خیبر پختونخوا کے ساتھ بیٹھ کر اے پی سی بلائیں، رانا ثناء اللّٰہ
  • ٹیکس گزاروں کیلئے اچھی خبر
  • تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر کی ن لیگ میں شمولیت
  • شرح سود میں کمی کا امکان، فیصلہ 31 جولائی کو ہوگا
  • پنجاب پولیس کے انسپکٹرز کیلئے اچھی خبر
  • شرحِ سود کو آئندہ مالیاتی پالیسی میں 6 فیصد تک لایاجائے،احمد چنائے
  • اے سی سی نے مینز اور ویمنز کرکٹ کی ایشین گیمز میں شمولیت کی تصدیق کر دی
  • فیصل بینک اور Faureeنے اسلامک ڈیجیٹل سپلائی چین فنانس اینڈ ایگری ڈیجیٹائزیشن پلیٹ فارم متعارف کرادیا
  • نادرا کا اہم اعلان، سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر
  • سیلابی صورتحال کی 1912ء کے ماڈل سے لوگوں کو ارلی وارننگ دی جا رہی ہے: شیری رحمان