افغانستان بھارت کے بعد ایشیا کی دوسری بڑی ٹیم بن رہا ہے
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
کامران اکمل نے کہا ہے کہ افغانستان کی پرفارمنس زبردست ہے، 2023 میں بھی ہم نے کہا تھا کہ یہ بھارت کے بعد ایشیا کی دوسری بڑی ٹیم بن رہی ہے۔ کامران اکمل نے کہا کہ ایک میچ انھوں نے گندا کھیلا اور دوسرے میچ میں بڑی مضبوطی سے کم بیک کیا، آپ کہہ سکتے ہیں کہ انھوں نے اس ٹورنامنٹ کی دوسری یا تیسری بڑی ٹیم انگلینڈ کو ہرایاکامران اکمل نے کہا کہ ابراہیم زدران، حشمت اللہ شاہدی، محمد نبی اور عمر نے شاندار بیٹنگ کی، انھوں نے چھوٹی چھوٹی پارٹنرشپ لگائی اور زدران نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا اسکور کردیا۔انھوں نے کہا کہ ایک مرحلے پر افغانستان کے 37 رنز پر 3 کھلاڑ آئوٹ تھے، اس وقت لگ رہا تھا کہ انگلش ٹیم ہنس رہی ہے اور انجوائے کررہی ہے، جیسے جیسے پارٹنرشپ لگتی رہی تو انگلینڈ کے کھلاڑی انڈرپریشر آتے رہے۔کامران اکمل نے کہا کہ یقینی طور پر گریٹ یونس خان ان کے ڈریسنگ روم میں موجود ہیں اور اسکا انھیں بڑا فائدہ بھی ہوا ہوا گا، ابراہیم نے اس بات کا اظہار بھی کیا، یہ بڑا اچھا سائن ہے کہ اس نے 35 میچز میں بڑی ٹیموں کے خلاف 6 سنچریاں بنائی ہوئی ہیں۔باسط علی نے کہا کہ افغانستان نے بتادیا اپنے ملک سے کھیلنے کا جذبہ دکھایا، افغان ٹی میں ایک جذبہ نظر آرہا تھا، جس کی بدقسمتی سے پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیم میں کمی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اکمل نے کہا نے کہا کہ انھوں نے بڑی ٹیم
پڑھیں:
ٹیسٹ سیریز؛ انگلینڈ اگلے سال پاکستان کی میزبانی کرے گا
لاہور:پاکستان ٹیسٹ ٹیم اگلے سال برطانیہ کا دورہ کرے گی، جس کا شیڈول بھی سامنے آگیا۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی ویب سائٹ پر 2026 میں شیڈول سیریز کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔
شیڈول کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔
سیریز کا پہلا ٹیسٹ 19 اگست سے ہیڈنگلے لیڈز میں ہوگا اور 27 اگست سے دوسرے ٹیسٹ کی میزبانی لندن کا لارڈز اسٹیڈیم کرے گا۔
اس طرح، تیسرا ٹیسٹ 9 ستمبر سے برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔