چیمپئینز ٹرافی جیتنے والی اور ہارنے والی ٹیم کی کتنا معاوضہ ملے گا۔؟
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے گروپ راؤنڈ سے باہر ہونیوالی میزبان پاکستان کی ٹیم کو ملنے والی ایک لاکھ 40 ہزار ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق چیمپئینز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کو 2.24 ملین ڈالر (یعنی پاکستانی روپوں میں 62 کروڑ سے زائد) کی خطیر انعامی رقم دی جائے گی جبکہ رنز اَپ ٹیم کو 1.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پاکستان کا 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کا چینی قرض ری شیڈول کرانے کا فیصلہ
اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان نے قرض کی ری شیڈولنگ کا معاملہ ایک بار پھر چینی بینکوں کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق توقع ہے کہ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب اپنے دورہ واشنگٹن میں آئی ایم ایف اجلاس کے موقع پر اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ قرضوں کی ری شیڈولنگ کا معاملہ اٹھائیں گے۔وزیرخزانہ آئی ایم ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر اور امریکہ کے اسسٹنٹ سیکریٹری برائے خزانہ سے بھی ملاقات کریں گے۔وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق وزیرخزانہ اپنے 6 روزہ دورہ امریکہ کے دوران بدھ کو چینی وزیرخزانہ سے ملاقات کریں گے، جس میں وہ اپنے چینی ہم منصب سے 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے قرضوں کو 2 سال کے لیے ری شیڈول کرنے کی درخواست کریں گے تاکہ غیرملکی فنڈنگ کے خلا کو پر کیا جاسکے۔