جی ایچ کیو حملہ کیس؛ شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر سپریم کورٹ کا پنجاب حکومت کو نوٹس
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
سپریم کورٹ نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں شیخ رشید کی بریت کی اپیل پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر دیا۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیے کہ پنجاب حکومت نے رپورٹ جمع کروانی ہے، کیس کی سماعت دو ہفتوں بعد دوبارہ ہوگی۔
عدالتی کارروائی کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ کیسز کے فیصلے عدلیہ نے کرنے ہیں اور جو فیصلہ عدلیہ کرے گی وہ سر تسلیم خم ہوگا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کا کیس سماعت کے لیے مقرر کرنے کے لیے درخواست ہم نے دی ہوئی ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ روز بدترین ٹریفک جام رہی، میری گزارش ہے رمضان میں غریب کا بھلا ہو جاتا ہے راستے کھولیں تاکہ عوام کو تھوڑا سا ریلیف ملے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ڈکی بھائی جوا ایپ کیس میں اہم پیشرفت
لاہور ہائیکورٹ نے یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس فاروق حیدر آج ڈکی بھائی کی ضمانت بعد ازگرفتاری پر سماعت کریں گے۔
سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے جوئے کی ایپ کے پروموشن کے مقدمے میں درخواست ضمانت دائر کی تھی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ درخواست گزار کو بیرون ملک جاتے ہوئے این سی سی آئی اے نے ائیرپورٹ سے گرفتار کیا، این سی سی آئی اے نے کبھی نوٹس بھجوا کر طلب نہیں کیا۔
درخواست میں یہ بھی بتایا گیا کہ درخواست گزار جسمانی ریمانڈ پر دس روز تک این سی سی آئی اے کی تحویل میں رہے۔