طورخم سرحد آج ساتویں روز بھی بند
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
— فائل فوٹو
پاک افغان سرحدی گزرگاہ طورخم متنازع حدود میں تعمیرات پر کشیدگی کے باعث آج ساتویں روز بھی بند ہے۔
پاک افغان سرحدی گزرگاہ طورخم متنازع حدود میں تعمیرات پر کشیدگی کے باعث آج چھٹے روز بھی بند ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ طورخم سرحد پر ہر قسم کی آمد و رفت آج ساتویں روز بھی معطل ہے، بارڈر کھولنے کے لیے پاک افغان حکام کے درمیان آج مذاکرات کا امکان ہے۔
کسٹم حکام کے مطابق گزشتہ 6 روز کےدوران 18 ملین ڈالرز مالیت کی 2 طرفہ تجارت نہ ہو سکی۔
امیگریشن حکام کے مطابق طورخم بارڈر سے یومیہ تقریباً 10 ہزار افراد افغانستان آتے جاتے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: روز بھی بند
پڑھیں:
افغان طالبان اور بھارت کا گٹھ جوڑ بے نقاب؛سابق جنرل کے ہوشرباانکشاف
افغان طالبان اور بھارت کے گٹھ جوڑ سے متعلق سابق افغان جنرل نے ہوشربا انکشافات کیے ہیں۔
افغان فوج کے سابق ڈائریکٹر ملٹری انٹیلی جنس اور اسپیشل آپریشنز فورسز کے کمانڈرجنرل سید سمیع سادات کے مطابق افغان طالبان بھارت سےمالی امداد لے کر پاکستان میں دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔
سابق جنرل سمیع سادات نے کہا کہ افغان طالبان پاکستان مخالف گروہوں کوسپورٹ کرتے ہیں۔ افغان طالبان کے بھارت سے قریبی تعلقات قائم ہیں۔
انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ طالبان کو بھارت سے مالی امداد ملتی ہے، جو فتنۃ الخوارج (ٹی ٹی پی) اور بلوچ علیحدگی پسند گروہوں کو دی جاتی ہے۔ طالبان اُن گروہوں کوفنڈنگ کرتے ہیں جو پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں ملوث ہیں۔
سابق افغان جنرل کایہ اعتراف وزیر دفاع خواجہ آصف بیان کی تصدیق کی ہے کہ افغان طالبان بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں ۔ افغان جنرل کا بیان پاکستان کے مؤقف کی تصدیق ہے کہ خطے میں دہشتگردی افغان طالبان اور بھارت کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے۔