پی ٹی آئی کے ’’اپنے یا پرائے‘‘ ارکان اسمبلی کی خاص فہرست تیار کرلی گئی ہے، جو جلد بانی تحریک انصاف کے حوالے کی جائے گی۔
 

پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ میں اپنے ورکرز کو یقین دلاتی ہوں کہ کسی بھی کارکن کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بلیک اینڈ وائٹ لسٹ تیار ہو چکی ہے جو ایم این اے اور ایم پی اے اپنے عوام کے ساتھ 8 فروری کو نہیں نکلے اور جو ایم این اے اور ایم پی اے اپنے عوام کے ساتھ کھڑے رہے، ان تمام کی لسٹ بہت جلد خان صاحب تک پہنچ جائے گی۔

عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ پنجاب ہر فسطائیت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ ہمارے کارکن اپنے لیڈر سے آگے نکل چکے ہیں، میں تو اپنے ورکرز سے سیکھتی ہوں، وہی مجھے گائیڈ کرتے ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

حریت کانفرنس کا مشن واضح اور غیر متزلزل ہے، ہم اپنے شہداء کے خون کے امین ہیں، غلام محمد صفی

ذرائع کے مطابق غلام محمد صفی نے اسلام آباد میں نوجوانوں کے ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ حریت کانفرنس کا مشن واضح اور غیر متزلزل ہے، ہم اپنے شہداء کے خون کے امین ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر ایک زندہ اور متحرک جدوجہد ہے جس کی بنیاد عوام کے عزم، قربانیوں اور نوجوانوں کی عملی شمولیت پر ہے۔ ذرائع کے مطابق غلام محمد صفی نے اسلام آباد میں نوجوانوں کے ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ حریت کانفرنس کا مشن واضح اور غیر متزلزل ہے، ہم اپنے شہداء کے خون کے امین ہیں اور آزادی کی اس جدوجہد کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے ہر مکتبہ فکر، خاص طور پر نوجوانوں کو ساتھ لے کر آگے بڑھیں گے۔ غلام محمد صفی نے کہا کہ نوجوان ہی تحریک کا اصل سرمایہ ہیں اور ان کے بغیر کسی بھی قوم کی آزادی کی جدوجہد مکمل نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس آئندہ بھی آزاد کشمیر اور پاکستان میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرتی رہے گی تاکہ کشمیری عوام کے بنیادی حق، حقِ خودارادیت کے حصول تک جدوجہد جاری رہے۔

وفد میں سابق وزیراعظم آزادکشمیر تنویر الیاس خان کے کوآرڈینیٹر برائے مہاجرین عامر عباسی، سابق امیدوار ضلع کونسل مظفرآباد سردار اشتیاق لیاقت اعوان، صدر اسٹوڈنٹس ونگ تحریک شباب المسلمین سردار ریاض اعوان اور معروف تاجر سجاد احمد بٹ شامل تھے۔ ملاقات میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال، بھارتی ریاستی دہشت گردی، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں اور کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد نے غلام محمد صفی کی زیرقیادت پاکستان اور آزاد کشمیر میں حریت کانفرنس کے پلیٹ فارم سے منعقد ہونے والی مختلف تقریبات اور پروگراموں کو سراہا جن کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور دنیا تک کشمیری عوام کا حقیقی موقف پہنچانے کی موثر کوششیں کی گئیں۔

حریت کانفرنس کی سرگرمیوں میں نوجوان نسل کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کو انتہائی خوش آئند اور تحریک آزادی کشمیر کے مستقبل کے لیے ایک مثبت اور انقلابی پیش رفت قرار دیا گیا۔ نوجوانوں کی بیداری کو تحریک میں ایک فعال اور موثر قوت میں ڈھالنے کی ضرورت پر زور دیا گیا تاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کی آواز عالمی سطح پر مزید موثر انداز میں بلند کی جا سکے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سیکریٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • قومی اسمبلی اور سینیٹ میں خالی نشستوں پر امیدواروں کی فہرست جاری
  • قومی اسمبلی: ارکان کو 3 سال میں 1ارب 16کروڑ روپے کے فری سفری واؤچرز جاری
  • حسان نیازی پتلون لہرانے کے کیس میں جیل ہے تو علیمہ خان کا بیٹاکس طرح آزاد گھوم رہاہے ، وہ بھی اسی ویڈیو میں تھا: شیر افضل مروت 
  • قومی اسمبلی ارکان کو 1.16 ارب روپے کے فری سفری واؤچرز دیے گئے
  • حریت کانفرنس کا مشن واضح اور غیر متزلزل ہے، ہم اپنے شہداء کے خون کے امین ہیں، غلام محمد صفی
  • پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26معطل ارکان بحال : قائم مقام سپیکر کے حکم کے بعد نوٹیفکیسن جاری 
  • امریکہ کی ایکبار پھر ایران کو براہ راست مذاکرات کی پیشکش
  • نہ کہیں جہاں میں اماں ملی !
  • مرد اور خاتون کے قاتلوں کو قرار واقعی سزا دی جائے، بلوچستان اسمبلی میں قراداد منظور
  • پنجاب اسمبلی کے 26 معطل ارکان کی بحالی، کب کیا ہوتا رہا؟