رمضان المبارک کیلیے وفاقی تعلیمی اداروں کے نئے اوقات کار جاری
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
رمضان المبارک میں وفاقی تعلیمی اداروں کے نئے اوقات کار جاری کردئیے گئے۔وفاقی نظامت تعلیمات نے رمضان کے لیے تعلیمی اداروں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل شفٹ اداروں میں پیر سے جمعرات صبح 8 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک تعلیمی سرگرمیاں ہوں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ کے روز صبح 8 بجے سے دن 12 بجے تک کلاسز ہوں گی۔ ڈبل شفٹ اسکولز میں پیرسے جمعہ صبح 8 بجے سے 12 بجے کلاسز لی جائیں گی۔ ایوننگ شفٹ میں پیر سےجمعرات ساڑھے 12 سے ساڑھے 4 بجے تک کلاسز ہوں گی۔ جمعے کا کلاسز کے اوقات ڈیڑھ بجے سے ساڑھے 4 بجے تک ہوں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بجے تک
پڑھیں:
محکمہ جیل خانہ جات میں تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری
قیصر کھوکھر:محکمہ جیل خانہ جات پنجاب میں افسران کے تقرر و تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے,محکمہ داخلہ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا.
محمد عمر فاروق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈویلپمنٹ ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد تعینات کر دیا۔
محمد جہانگیر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈویلپمنٹ اوکاڑہ کا اضافی چارج سونپا گیا۔
عدیل اکرم چیمہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل حافظ آباد جیل سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈویلپمنٹ کا اضافی چارج واپس لیا گیا۔
مون سون بارشیں, پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری