وزیراعظم نے ملک کی شرح نمو میں پائیدار بہتری کیلئے تاجروں ، صنعت کاروں سے تجاویز مانگ لیں
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ملک کے ممتاز صنعت کاروں اور کاروباری شخصیات کے وفد نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان ملک میں صنعت و کاروبار کے فروغ کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے؛ کاروباری برادری اور صنعت کار ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور انکو درپیش مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں کاروبار اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں کی فراہمی کے حوالے سے کوشاں ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ذریعے سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کو ایک آسان اور سہل پلیٹ فورم مہیا کیا گیا ہے جہاں ون ونڈو آپریشن کے تحت سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ڈیجیٹائز یشن کے حوالے سے ایک بڑا کام مکمل کر لیا گیا ہے ؛ فیس لیس کسٹم اسیسمینٹ سسٹم کے ذریعے شفافیت کو فروغ ملا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی معاشی ٹیم کی کوششوں کی بدولت ملک کے میکرو اکنامک حالات میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے تاہم مائیکرو اکنامک سطح پر بہتری لانے کے لئے ہمیں مزید محنت کرنی ہے تاکہ معاشی بہتری کے ثمرات عوام تک پہنچ سکیں ؛ حکومت کی کوشش ہے کے پائیدار ترقی کے اہداف کو پورا کیا جائے ؛ ملک میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کے حوالے سے پچھلے ایک سال کے دوران معاملات تیزی سے آگے بڑھے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کے حوالے سے حکومت کی ترجیح ایسے شعبے ہیں جن میں سرمایہ کاری کی بدولت ملک کی برآمدات میں اضافہ ہو ؛ آذربائیجان اور ازبکستان کے دوروں کے دوران پاکستان میں سرمایہ کاری کے کئی معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں جو کہ بیرونی سرمایہ کار کا پاکستان کی معیشت میں اعتماد کا مظہر ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی شرح نمو کو برآمدات کے ذریعے بڑھانا ہی بہترین راستہ ہے ؛ وزیراعظم نے ملک کی شرح نمو میں پائیدار بہتری کے حوالے سے کاروباری شخصیات اور صنعت کاروں سے تجاویز مانگ لیں ؛ وزیراعظم نے اس حوالے سے کاروباری شخصیات ، صنعت کاروں اور حکومتی وزراء پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت بھی کی۔ یہ کمیٹی دو ہفتوں کے اندر پائیدار شرح نمو کے حصول کے حوالے سے حکومت کو تجاویز دے گی
وفد نے حکومتی معاشی پالیسیوں اور معاشی اشاریوں میں بہتری کی تعریف کی ؛ شرکاء نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور دیگر حکومتی اداروں کی جانب سے اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے مؤثر اقدامات کو سراہا ۔ وفد نے کسٹم اسیسمینٹ سسٹم کا نظام متعارف کروانے پر حکومت کی تعریف بھی کی ۔ شرکاء نے حکومتی پرائیویٹائزیشن اور ڈی ریگولیشن پالیسی کو سراہا۔
ملاقات میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب ، وفاقی وزیر علی پرویز ملک ، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی ۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سرمایہ کاری کے حوالے سے صنعت کاروں وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کی ملک کی
پڑھیں:
مشرف زیدی وزیراعظم کے ترجمان مقرر
سٹی 42: بین الاقوامی میڈیا کیلئے مشرف زیدی کو وزیراعظم کا ترجمان مقررکیا گیا ہے ،اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے مشرف علی زیدی کو وزیراعظم کا ترجمان برائے غیر ملکی میڈیا تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشرف زیدی کا آنا ہماری ٹیم کیلئے ایک بہترین اضافہ ہے۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
گزشتہ چند مہینوں کے دوران مشرف علی زیدی کے ساتھ کام کرنا شاندار تجربہ رہا، آئندہ بھی اس اشتراک کو جاری رکھنے کا منتظر ہوں۔
امید ہے یہ ٹیم ورک اسی جذبے سے جاری رہے گا،پاکستان کے بیانیے کو مزید بلندیوں تک لے جائیں گے۔
Many congratulations @mosharrafzaidi
Welcome on board brother. A great addition to our team. Its been great working with you these past few months, looking forward to continue this teamwork. Lets take Pakistan's narrative notches higher inshaaAllah pic.twitter.com/rEzCBoyiIm
اس سے قبل سیاسی و پالیسی تجزیہ کار مشرف زیدی کو وزیر اعظم کے دفتر میں چیف کوآرڈینیٹر برائے گورنمنٹ پرفارمنس اینڈ انوویشن (حکومتی کارکردگی اور نئے طریقہ کار متعارف کروانے کے لیے اعلی رابطہ کار) مقرر کیا گیا تھا ۔
موٹرسائیکل فلائی اوور سے نیچے گر گئی،سوارموقع پر جاں بحق