چیمپئنز ٹرافی، افغانستان نے آسٹریلیا کو 274 رنز کا ہدف دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
لاہور(سپورٹس ڈیسک)چیمپئنزٹرافی، افغانستان کی ٹیم نے آسٹریلیا کو274رنزکا ہدف دے دیا۔ صادق اللہ نے 85 اورعظمت اللہ نے67 رنز بنائے، افغانستان کی ٹیم 273رنز پرآؤٹ ہوئی۔ اسپنسرجانسن اور ایڈم زیمپا نے دو دو وکٹیں لیں۔
چیمپئنز ٹرافی کے 10ویں میچ میں افغانستان نے آسٹریلیا کو 274 رنز کا ہدف دے دیا، آج کے میچ کی فاتح ٹیم کے سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات روشن ہوجائیں گے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 273 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
افغان ٹیم کو اچھا آغاز نہ مل سکا اور پہلی وکٹ پہلے ہی اوور میں 3 رنز پر گر گئی جب رحمان اللّٰہ گرباز صفر پر بولڈ ہوگئے۔
بعد ازاں افغان بیٹرز نے پارٹنرشپ قائم کرکے 11 اوورز میں ٹیم کا اسکور 62 رنز تک پہنچا دیا جس کے بعد 14ویں اوور میں افغان ٹیم کی دوسری وکٹ 70 رنز پر گر گئی۔
اس سے قبل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ٹاس جیتنے کے بعد افغان ٹیم کے کپتان حشمت اللّٰہ نے کہا کہ آج کے میچ کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
حشمت اللّٰہ نے کہا کہ ہم کوشش کریں گے کہ زیادہ رنز کریں، اسپنرز ہمارے لیے مددگار ثابت ہوں گے، ہم نے جو غلطیاں کی ہیں اس پر بات کی ہے۔
بعدازاں آسٹریلیا کی ٹیم کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ امید ہے کہ اچھا مقابلہ ہوگا، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
مزیدپڑھیں:رمضان المبارک کی آمد سے قبل عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
سابق آسٹریلوی کرکٹر کیتھ اسٹیک پول دنیا سے رخصت
آسٹریلیا کے سابق کرکٹر کیتھ اسٹیک پول 84 سال کی عمر میں چل بسے۔
دائیں ہاتھ کے اوپنر کیتھ اسٹیک پول نے 1966ء سے 1974ء کے دوران 43 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی جس میں انہوں نے 37.42 کی اوسط سے2807 رنز بنائے، جن میں 7 سنچریاں بھی شامل تھیں۔
علاوہ ازیں انہوں نے 6 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 224 رنز اسکور کیے تھے۔
کیتھ اسٹیک پول نے 1971ء میں میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے تاریخ کے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں بھی حصہ لیا تھا۔
اس میچ میں انہوں نے لیگ اسپن بولنگ کے ذریعے 3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد اسٹیک پول نے ریڈیو اور ٹی وی کمنٹری بھی کی جسے بے حد پسند کیا گیا۔
Post Views: 1