Daily Mumtaz:
2025-07-06@19:29:02 GMT

چیمپئنز ٹرافی، افغانستان کا آسٹریلیا کو 274 رنز کا ہدف 

اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT

چیمپئنز ٹرافی، افغانستان کا آسٹریلیا کو 274 رنز کا ہدف 

چیمپئنزٹرافی، افغانستان کی ٹیم نے آسٹریلیا کو274رنزکا ہدف دے دیا۔ صادق اللہ نے 85 اورعظمت اللہ نے67 رنز بنائے، افغانستان کی ٹیم 273رنز پرآؤٹ ہوئی۔ اسپنسرجانسن اور ایڈم زیمپا نے دو دو وکٹیں لیں۔
چیمپئنز ٹرافی کے 10ویں میچ میں افغانستان نے آسٹریلیا کو 274 رنز کا ہدف دے دیا، آج کے میچ کی فاتح ٹیم کے سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات روشن ہوجائیں گے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 273 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
افغان ٹیم کو اچھا آغاز نہ مل سکا اور پہلی وکٹ پہلے ہی اوور میں 3 رنز پر گر گئی جب رحمان اللّٰہ گرباز صفر پر بولڈ ہوگئے۔
بعد ازاں افغان بیٹرز نے پارٹنرشپ قائم کرکے 11 اوورز میں ٹیم کا اسکور 62 رنز تک پہنچا دیا جس کے بعد 14ویں اوور میں افغان ٹیم کی دوسری وکٹ 70 رنز پر گر گئی۔
اس سے قبل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ٹاس جیتنے کے بعد افغان ٹیم کے کپتان حشمت اللّٰہ نے کہا کہ آج کے میچ کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
حشمت اللّٰہ نے کہا کہ ہم کوشش کریں گے کہ زیادہ رنز کریں، اسپنرز ہمارے لیے مددگار ثابت ہوں گے، ہم نے جو غلطیاں کی ہیں اس پر بات کی ہے۔
بعدازاں آسٹریلیا کی ٹیم کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ امید ہے کہ اچھا مقابلہ ہوگا، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ا سٹریلیا

پڑھیں:

پی سی بی اجلاس، ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے میں بہتری کیلئے اہم تجاویز پر تبادلہ خیال

لاہور:

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے میں بہتری کے حوالے سے اہم اجلاس میں اہم تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں زیرغور آنے والی تجاویز میں کہا گیا کہ مجوزہ ڈھانچےمیں 6 ٹیمیں براہ راست فرسٹ کلاس میچوں کے لیے کوالیفائی کریں گی اور یہ وہ ٹیمیں ہوں گی جنہوں نے گزشتہ برس قائد اعظم ٹرافی میں عمدہ کارکردگی دکھائی ہو۔

ذرائع نے بتایا کہ قائداعظم ٹرافی سے پہلے 12ٹیمیں حنیف محمد ٹرافی کھیلیں گی اور ان میں سے دو ٹیمیں قائد اعظم ٹرافی کھیلنے کی اہل ہوں گی اور ریجنل اور محکمہ جاتی ٹیموں کے مقابلے الگ الگ  ہوں گے۔

مزید بتایا گیا کہ اجلاس میں پچز اور گراونڈز کی بہتری کے لیے مختلف تجاویز پیش کی گئیں، کوالٹی اور مسابقتی کرکٹ پر  مزید توجہ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ریجنل ٹیموں کے کوچز میں بھی ردوبدل کا امکان ہے، بعض کوچز کے کنٹریکٹ میں توسیع نہیں ہوگی اور نئے کوچز کے لیے اشتہار دیا جائے گا۔

پی سی بی کے اجلاس میں کارکردگی کی بنیاد پر پالیسی پر مکمل عمل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آسٹریلیا میں یہودیوں کی تاریخی عبادت گاہ اور ریسٹورنٹ پر حملہ، آگ لگ گئی
  • پی سی بی کا جلد نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کا باضابطہ اعلان کرنے کا فیصلہ
  • کیا روس کے بعد پاکستان بھی افغانستان کو تسلیم کر سکتا ہے؟
  • پی سی بی اجلاس، ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے میں بہتری کیلئے اہم تجاویز پر تبادلہ خیال
  • روس نے افغان طالبان حکومت کو تسلیم کرلیا، نئے سفیر کی اسناد قبول
  • ورلڈ چیمپئنز لیگ 2025 کیلیے سابق آل راؤنڈر پاکستان ٹیم کے کپتان مقرر
  • روس کےافغانستان کی طالبان حکومت کو باضابطہ تسلیم کرنے پر چین کا ردعمل
  • روس افغان طالبان حکومت کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا
  • روس طالبان حکومت کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا
  • روس موجودہ افغان طالبان حکومت کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا