سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان میں آپریشن، 6 خارجی ہلاک، اسلحہ و گولہ بارود برآمد
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان میں آپریشن کے دوران 6 خارجیوں کو ہلاک کردیا۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خارجیوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔
سیکیورٹی فورسز نے خارجیوں کے ٹھکانے پر مؤثر کارروائی کی، ہلاک خارجیوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خارجی سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد کارروائیوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، چھ خوارج ہلاک
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
سید غلام دستگیر وزیر اعظم آفس میں بطور ڈائریکٹر پبلک افیئرز تعینات
(قیصر کھوکھر)سینئر آفیسر پنجاب اسمبلی سید غلام دستگیر کو اہم ذمہ داری مل گئی۔
تفصیلات کے مطابق سید غلام دستگیر کووزیر اعظم آفس میں بطور ڈائریکٹر پبلک افیئرز تعینات کر دیاگیا ۔
وزیر اعظم آفس سے نئی ذمہ داری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
وزیر اعظم کی منظوری پر سیکشن آفیسر ایڈمن محمد سعد منیر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست