جیو نیوز اور جیوسوپر نے پاک بھارت ٹاکرے میں 20 کروڑ ویوز لیکر پھر میدان مار لیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
فوٹو: کرک انفو
جیو نیوز اور جیوسوپر نے ایک بار پھر میدان مار لیا ہے۔ پاک بھارت ٹاکرے کے دِن سوشل میڈیا پر 20 کروڑ سے زائد ویوز حاصل کرلیے۔
پاک بھارت ٹاکرے میں 20 کروڑ سے زائد ویوز حاصل کرکے پاکستان کے سب سے مقبول نیوز چینل ”جیو نیوز“ اور پاکستان کے پہلے نجی اسپورٹس چینل ”جیوسوپر“ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔
ویرات کوہلی سے قبل سچن ٹنڈولکر اور کمارا سنگا کارا بھی 14 ہزار ون ڈے رنز بنا چکے ہیں،
پاک بھارت کرکٹ میچ کے حوالے سے پل پل کی خبریں جاننے کیلئے دُنیا بھر کے ناظرین نے ”جیو نیوز“ اور ”جیو سوپر“ کو ترجیح دی۔
خیال رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پانچویں میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔
23 فروری کو دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور پوری ٹیم 241 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی اور بھارت کو جیت کیلئے 242 رنز کا ہدف دیا تھا۔
ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم نے شاندار آغاز کیا اور ویرات کوہلی کی زبردست بیٹنگ کی بدولت 42 اعشاریہ 3 اوورز میں ہدف حاصل کرلیا تھا۔
ویرات کوہلی نے پاکستان کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے نہ صرف ون ڈے کرکٹ میں 14 ہزار رنز مکمل کیے بلکہ اپنی 51 ویں سنچری بھی بنائی تھی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی، سہراب گوٹھ میں کباڑ کے مختلف گوداموں میں آتشزدگی
فائل فوٹوکراچی کے علاقے سہراب گوٹھ بڑے میدان میں کباڑ کے مختلف گوداموں میں آگ لگ گئی۔
علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ بڑے میدان میں استعمال شدہ اشیاء کے مختلف گودام ہیں، گودام میں استعمال شدہ کپڑا، پلاسٹک اور دیگر اشیاء رکھی جاتی ہیں۔
گودام مالکان نے الزام لگایا ہے کہ 30 سے زائد گوداموں میں آگ لگی ہوئی ہے جبکہ فائر بریگیڈ کی گاڑیوں میں پانی موجود نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ آگ بھجانے کے لیے ان سے ٹینکر خریدنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 4 چار فائر ٹینڈر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔