کابینہ میں توسیع کو سیاسی توسیع کہہ سکتے ہیں، شہباز رانا
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
اسلام آباد:
تجزیہ کار شہباز رانا کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے، دہشتگرد گروپ اپنی مرضی کے وقت کے مطابق کہیں پر بھی جا کر حملہ کر سکتے ہیں جو بڑی بدقسمتی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام دی ریویو میں گفتگو کرتے ہوئے کابینہ میں توسیع کے معاملے پر شہباز رانا نے کہا کہ اس توسیع کو آپ سیاسی توسیع کہہ سکتے ہیں، اس میں پرویز خٹک آئے ہیں۔
استحکام پاکستان پارٹی کے لوگ وزرا بنے ہیں، ایم کیو ایم پاکستان کو اکاموڈیٹ کیا گیا، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم نے دوہری شہریت والوں کو اسٹیٹ بینک میں اعلیٰ عہدے دینے کی تجویز مسترد کر دی ہے، وزیر خزانہ حامی ہیں مگر وزیراعظم دیوار بن گئے ہیں۔
تجزیہ کار کامران یوسف نے کہا کہ دارالعلوم حقانیہ کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ70 اور 80کی دہائی میں افغان جہاد کے نام پر روسی افواج کے خلاف لڑائی لڑی گئی تو یہ مدرسہ پوری دنیا میں اسپاٹ لائٹ میں تھا، اور ابھی بھی موجوہ افغان حکومت کی کابینہ کے کئی سینئر اراکین دارالعلوم حقانیہ سے ہی فارغ التحصیل ہیں۔
ابھی تک کی معلومات کے مطابق اس واقعے کی مبینہ طور پرذمہ داری دہشتگرد گروہ داعش خراسان نے قبول کی ہے، تاہم اس کی تحقیقات ہونا ابھی باقی ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستان اور مصر کے درمیان تجارتی تعلقات کے فروغ پر اتفاق
پاکستان اور مصر نے دو طرفہ تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی برائے تجارت رانا احسان افضل خان اور مصر کے سفیر ڈاکٹر ایہاب حسن کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں اس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان موجود تجارتی صلاحیت کو اجاگر کیا گیا۔رانا احسان افضل نے مصری سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔مصری سفیر نے کہا کہ وہ پاکستانی چیمبرز آف کامرس کے ساتھ سرگرم رابطے میں ہیں تاکہ باہمی دلچسپی کے شعبے تلاش کیے جا سکیں۔
اشتہار