گورنر پنجاب سے ویتنامی سفیر، ہائی کمشنر روانڈا کی ملاقات، تجارت بڑھانے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
لاہور (نیوز رپورٹر+ نامہ نگار) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہائوس لاہور میں ویتنام کے سفیر Pham Anh Tuan اور پاکستان میں روانڈا کی ہائی کمشنر ( Haremana Fatou) نے الگ الگ ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور روانڈا کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے لیے کاروباری حضرات، ویمن چیمبرز سے منسلک کاروباری خواتین اور اعلی سطحی وفود کے تبادلوں پر اتفاق کیا گیا۔ روانڈا کی ہائی کمشنر حریمانہ فاتو کی ملاقات میں لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر ابو ذر شاد اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر ذکی اعجاز بھی موجود تھے۔ سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پاکستانی بزنس مین روانڈا کو گیٹ وے بنا کر پورے افریقہ میں کاروبار پھیلا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روانڈا پاکستان سے چاول، گوشت، ڈیری مصنوعات اور لیدر درآمد کرنے کے امکانات پر غور کر سکتا ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان ، ویتنام اور روانڈا کے درمیان مختلف سیکٹرز میں تعاون سے آگے بڑھا جا سکتا ہے۔ کامرس اور ٹورزم میں تعاون سے پاکستان اور ویتنام کے درمیان تعلقات کی نئی راہیں کھل سکتی ہیں۔ تجارت کے حجم کو مختلف شعبوں میں دوگنا کر سکتے ہیں۔ گورنر پنجاب نے مزیدکہا کہ پاکستان میں زراعت، سرجیکل آلات اور ٹیکسٹائل مصنوعات اعلیٰ معیار کی ہیں۔ ویتام زراعت اور ٹیکسٹائل میں تجارت کے امکانات پر غور کر سکتا ہے۔ ہائی کمشنر روانڈا حریمانہ فاتو نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ فارماسوٹیکل اور ٹیکسٹائل کے شعبوں میں تجارت کو فروغ دیا جائے گا۔ صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ابو ذر شاد نے کہا کہ روانڈا اور لاہور چیمبرآ ف کامرس کے درمیان روابط کو مضبوط بنایا جائے گا۔ ادھرگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نوید چوہدری کی رہائش گاہ فیصل ٹاؤن پہنچے۔ گورنر پنجاب نے نوید چوہدری کی عیادت کی۔ ملاقات میں نوید چوہدری کے بیٹے عفران نوید،فرقان نوید، پیپلزپارٹی کے رہنما اشعر رانا، احسن رضوی و دیگر بھی موجود تھے۔ سلیم حیدر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر پاکستان آصف زرداری لاہور آئے،انہوں نے مختلف میٹنگز کیں۔ صدر پاکستان نے سینئر قیادت سے چیزوں کو آگے بڑھانے کے حوالے سے مشاورت کی۔اب لگاتار صدر پاکستان اور بلاول بھٹو زرداری لاہور میں تشریف لاتے رہیں گے۔ہم نے پنجاب کو فوکس کرنا ہے،پنجاب پیپلز پارٹی کا ہے اور اس کو بحال کرنا ہے۔بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے پریزیڈنٹ صاحب نے بڑی سختی سے ہدایات جاری کی ہیں کہ پوری پارٹی اس کی تیاری کرے۔ٹکٹ ہولڈرز ہیں اور نوٹیبل جو عہدیداران ہیں،ساری سینٹرل پنجاب،جنوبی پنجاب بھرپور طریقے سے اپنی ورکنگ شروع کردیں۔پیپلزپارٹی بلدیاتی الیکشن کے لئے بھرپور تیاری کرے گی اور اچھا رزلٹ دے گی۔ (ن) لیگ کی محبت میں نہیں بیٹھے مجبوری میں بیٹھے ہوئے ہیں اور مجبوری ملک کی ہے، سسٹم کو بہتر کرنے کی ہے، تاکہ ملک مشکل صورتحال سے نکلے۔ ملک کیلئے صرف کولیشن کو سپورٹ کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کہا کہ پاکستان گورنر پنجاب ہائی کمشنر کے درمیان سلیم حیدر پاکستان ا نے کہا کہ ف کامرس
پڑھیں:
پہلگام کا واقعہ بھارت کا اپنا ڈرامہ ہے: گورنر پنجاب سردارسلیم
گورنر پنجاب سلیم حیدر— فائل فوٹوگورنر پنجاب سردار سلیم نے کہا ہے کہ پہلگام کا واقعہ بھارت کا اپنا ڈرامہ ہے۔
گورنر پنجاب اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سردار سلیم نے کہا ہے کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے کوششیں ہو رہی ہیں، پاکستان تو اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے۔
گورنر پنجاب سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ تمام اداروں کو اپنے اپنے احتساب کی ضرورت ہے۔
گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ ہم مسلمان ہیں ہمارا مذہب ہمیں کسی بھی انسان کو نقصان پہنچانےکی اجازت نہیں دیتا۔
پہلگام حملے کے حوالے سے انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تو دہشت گردی کے خلاف ہے اور مودی زبانی کلامی باتیں کر سکتے ہیہں ان میں جرأت نہیں کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے بھی دیکھیں۔
گورنر پنجاب نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں اور عوام ایک پیج پر ہیں اور خدانخواستہ کڑا وقت آیا تو سب سے پہلے ہم اپنی جانیں ملک کے لیے پیش کریں گے۔