لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے جمعہ کے روز ادارہ نور حق میں امیر کراچی منعم ظفر خان و دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ حکومت نے بجلی کی قیمتیں کم، ناجائز ٹیکسز ختم اور عوام کو بجلی بلوں میں حقیقی ریلیف نہ دیا گیا تو جماعت اسلامی رمضان المبارک کے بعد ملک بھر میں زبردست احتجاجی تحریک شروع کرے گی۔ گورنر ہاؤسز، وزیر اعلی ہاؤسز کے گھیراؤ ہوں گے۔ سڑکوں پر بھی بیٹھیں گے اور لانگ مارچ بھی نکالیں گے۔ وزیر اعظم بتائیں کہ آئی پی پیز مافیاز کے نظر ثانی شدہ معاہدوں سے ہونے والے ایک ہزار ارب روپے کا فائدہ عوام کو کیوں نہیں پہنچایا جارہا ہے۔ وزراء اور مشیر جو پہلے موجود ہیں انہوں نے ملک اور عوام کے لیے کیا کیا جو اب مزید وزراء کی فوج ظفر موج بھرتی کرلی گئی ہے۔ پیپلزپارٹی کی 17سالہ صوبائی حکومت کرپشن اور نااہلی کا دوسرا نام ہے۔ رمضان المبارک کے بعد جماعت اسلامی،کراچی کے عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے ایک بڑا ملین مارچ کرے گی، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم مسلسل نورا کشتی میں لگے ہوئے ہیں۔ کراچی کا انفراسٹرکچر تباہ حال ہے، کراچی کے عوام ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی دونوں کو انتخابات میں مکمل مسترد کرچکے ہیں لیکن عوام کے ٹھکرائے ہوئے لوگوں کو ہمارے سر پر مسلط کردیا گیا ہے۔ رمضان المبارک سے قبل 1370ملازمین کو ملازمتوں سے فارغ اوربے روزگار کرنے پر شدید مذمت کرتے ہیں،سٹیل مل ایک منافع بخش قومی ادارہ تھا لیکن اسے ایک سازش کے تحت حکومتوں اور حکمران پارٹیوں نے مل کر تباہ کیا۔ حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے 60صفحات پر خبروں پر مشتمل اشتہارات دینا سیاست اور صحافت کا سیاہ ترین باب ہے، میڈیا مالکان بھی اس عمل میں پوری طرح شامل ہیں، میڈیا ورکرز کو تنخواہیں وقت پر نہیں دی جاتی۔ عوام کے ٹیکسوں سے حکومت کی ذاتی تشہیر کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، دال،تیل،گھی،چینی سمیت روزمرہ کی تمام اشیاء کی قیمتیں مسلسل بڑھتی جارہی ہیں، حکمران جھوٹ بولتے ہیں کہ مہنگائی میں کمی ہورہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق تقریباََ تین کروڑ اناسی لاکھ روپے ایک ایم این اے پر خرچ کیے جاتے ہیں اگر پارلیمنٹ کے سارے خرچے ملالیے جائیں تو اندازہ لگایا جاسکتا ہے ان پر کتنا خرچ آتا ہے، جماعت اسلامی کا بالکل واضح موقف ہے کہ فارم 45پر جوڈیشل کمیشن بناکر فیصلے کیے جائیں، جتنی بھی جماعتیں 26ویں ترمیم میں شامل تھیں انہوں نے قومی جرم کیا ہے، آئین کو پامال کیاہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی انہوں نے

پڑھیں:

سیاسی اختلافات کو نفرت میں تبدیل نہیں کرنا چاہئے،حافظ نعیم الرحمان 

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہاہے کہ سیاسی اختلافات کو نفرت میں تبدیل نہیں کرنا چاہئے،آئین نے ہر ایک کیلئے فریم ورک بنایا ہوا ہے،سب کو اسی فریم ورک میں رہ کرکام کرناہوگا۔ 

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حماداظہر سے ان کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میاں اظہر سیاسی اختلاف بھی ایک دائرے میں رہتے ہوئے کرتے تھے،اللہ تعالیٰ مرحوم میاں اظہر کی مغفرت فرمائے،حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ سیاسی اختلافات کو نفرت میں تبدیل نہیں کرنا چاہئے، آئین نے ہر ایک کیلئے فریم ورک بنایا ہوا ہے،سب کو اسی فریم ورک میں رہ کرکام کرناہوگا، جب کوئی حدود سے تجاوز کرتا ہے تو ملک میں انتشار پیدا ہوتا ہے۔

شہباز گل آستین کا سانپ، تم نے عمران خان کو دھوکہ دیا، ایجنسیوں کو وہ باتیں بتائیں جن کا عمران خان کے فرشتوں کو بھی علم نہیں تھا : اعظم سواتی 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ہمارے حکمرانوں نے غزہ میں مظالم کی پشت پناہی کرنیوالے ٹرمپ کو نوبل انعام کیلئے نامزد کردیا، حافظ نعیم
  • ٹرمپ غزہ میں مظالم کی پشت پناہی کر رہا ہے جبکہ حکمرانوں نوبل انعام کیلئے نامزد کردیا ہے، حافظ نعیم
  • سیاسی اختلافات کو نفرت میں تبدیل نہیں کرنا چاہیے)حافظ نعیم (
  • ملکی مسائل کے حل کیلئے گریٹر ڈائیلاگ وقت کی ضرورت ہے، حافظ نعیم
  • گریٹر ڈائیلاگ ضرورت، جب بھی آئین سے تجاوز ہوا مسائل بڑھے: حافظ نعیم
  • اسرائیلی حکومت غزہ کے عوام کو مکمل طور پر ختم کرنے کا منصوبہ بناچکی ہے، جماعت اسلامی ہند
  • میاں اظہر مرحوم وضع داری کی سیاست کرتے تھے: حافظ نعیم الرحمٰن
  • سیاسی اختلافات کو نفرت میں تبدیل نہیں کرنا چاہئے،حافظ نعیم الرحمان 
  • فلسطین کی صورتحال پرمسلم ممالک اسرائیل کو سپورٹ کر رہے ہیں(حافظ نعیم )
  • سینیٹ انتخاب میں ن لیگ، پیپلز پارٹی، جے یو آئی کا کردار شرمناک ہے: نعیم الرحمٰن