پنجاب: مختلف شہروں میں 162 آپریشن، 20 دہشتگرد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
—فائل فوٹو
محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 162 آپریشن کر کے 20 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ کارروائیاں لاہور، فیصل آباد، خانیوال، بہاولنگر، راولپنڈی اور چنیوٹ میں کی گئیں۔
ان کے علاوہ میانوالی، ساہیوال، شیخو پورہ، سیالکوٹ، بہاولپور اور حافظ آباد میں بھی کارروائی کی گئی۔
کارروائیاں بہاولپور، منڈی بہاؤ الدین، میانوالی،ٹوبہ ٹیک سنگھ، رحیم یار خان، چنیوٹ اور وہاڑی میں کی گئیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور سے فتنہ الخوارج کے 2 جبکہ راولپنڈی سے خطرناک دہشت گرد منموہن سنگھ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد اور ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائیاں کرنا چاہتے تھے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک
سٹی 42 : سی ٹی ڈی نے سوات کے علاقے میں آپریشن کے دوران 3 دہشتگرد جہنم واصل کردیے۔
سوات میں بریکوٹ کے علاقہ پارڑی میں سی ٹی ڈی کی جانب سے کارروائی کی گئی، جس کے دوران اہم کمانڈر اجمل سمیت 3 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت اجمل،مطیع اللہ اور رحیم اللہ کے نام سے ہوئی، تینوں دہشت گرد قتل اقدام قتل اور ٹارگٹ کلنگ میں ادراوں کو مطلوب تھے۔
دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری
ہلاک دہشت گرد اجمل کی سر کی قیمت بیس لاکھ روپے مقررتھی۔