افغان ٹیم آئی سی سی ایونٹ جیتے گی، مگر کب؟ سابق کرکٹر کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
سابق جنوبی افریقی کرکٹر ڈیل اسٹین نے پیشگوئی کی ہے کہ افغانستان کی ٹیم اگلی دہائی میں اپنی غلطیوں سے سیکھ ایک بڑا آئی سی سی ایونٹ جیت کر دنیا کو حیران کرے گی۔
گزشتہ روز لاہور میں کھیلے گئے مقابلے میں افغانستان اور آسٹریلیا کا میچ بارش کی نذر ہوگیا تاہم پہلے کھیلتے ہوئے افغان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 273 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں کینگروز نے جارحانہ آغاز فراہم کیا اور 12.
بعدازاں بارش کے باعث میچ روک دیا گیا تاہم بہتر رن ریٹ کے باعث آسٹریلیا نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی اور افغان ٹیم تقریباً ٹاپ فور کی فہرست سے باہر ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی: کیا افغانستان کی ٹیم اب بھی سیمی فائنل میں پہنچ سکتی ہے؟
ایک انٹرویو میں سابق جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے پیشگوئی کی کہ افغانستان کی ٹیم اگلی دہائی میں اپنی غلطیوں سے سیکھ ایک بڑا آئی سی سی ایونٹ جیت کر دنیا کو حیران کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ آئی سی سی ایونٹس میں جس جذبے کیساتھ کھیلتی ہے وہ قابل دید ہے تاہم انہیں اپنی کچھ غلطیوں سے سیکھنا پڑے گا، وہ بہترین کھیل کا مظاہرہ کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں: ٹیم میں 5 سے 6 تبدیلیاں؛ شاہد آفریدی نے وسیم اکرم کو آڑے ہاتھوں لے لیا
ڈیل اسٹین نے کہا کہ آپ انہیں شکست پر بطور ٹیم افسردہ دیکھتے ہیں، یہی ٹیم جیت پر یکجان ہوتی ہے اور وکٹ ملنے اور رنز بننے پر خوشی قابل رشک ہوتی ہے، واقعی وہ آگے چل کر بڑی ٹیم بن سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: ٹیم سے باہر ہونے کا ڈر؛ کھلاڑیوں نے بڑا فیصلہ کرلیا، مشاورت تیز
انہوں نے افغان کھلاڑیوں کو مشورہ دیا کہ انہیں صبر کرنا سیکھنا پڑے گا، وہ جیت کے قریب آکر صبر کا دامن چھوڑ دیتے ہیں جسکا انہیں نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
منشیات کے استعمال پر نیدرلینڈز کے کرکٹر پر پابندی عائد
دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منشیات کے استعمال پر نیدرلینڈز کے کرکٹر ویویان کنگما پر پابندی عائد کردی۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نیدرلینڈ کے فاسٹ بولر ویویان کنگما کو منشیات کے استعمال کے حوالے سے ٹیسٹ مثبت آنے پر 3 ماہ کے لیے پابندی عائد کردی ہے۔
اعلامیے میں کہاگیا ہے کہ نیدرلینڈز کے فاسٹ بولر ویویان کنگما پر تین ماہ کی پابندی آئی سی سی اینٹی ڈوپنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر عائد کی گئی ہے۔
آئی سی سی نے کہ اہے کہ 30 سالہ بولر کا ڈوپنگ ٹیسٹ 12 مئی کو متحدہ عرب امارات کے خلاف ورلڈ کپ لیگ 2 کے ون ڈے میچ کے بعد کیا گیا تھا اور ان کے نمونوں میں بینزولیکوگونین کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ویویان کنگما نے جرم کا اعتراف کیا ہے اور منشیات کا استعمال مقابلے کے بعد استعمال کیا تھا۔
آئی سی سی نے بتایا کہ نیدرلینڈز کے بولر پر پابندی کا اطلاق 15 اگست 2025 سے ہوگا اور اس سزا میں ایک ماہ کی کمی جاسکتی ہے اگر وہ ثابت کرپائے کہ انہوں نے اس حوالے سے منظور شدہ پروگرام کامیابی سے مکمل کرلیا ہے۔
آئی سی سی نے اینٹی ڈوپنگ کوڈ کے تحت ویویان کنگما کا 12 مئی کو متحدہ عرب امارات کے خلاف ایک روزہ میچ اور اس کے بعد کھیلے گئے میچوں کے ریکارڈ منسوخ کردیے گئے ہیں۔