امریکا نے اسرائیل کو اربوں ڈالر کا اسلحہ و بلڈوزر فروخت کرنے کی منظوری دیدی
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
امریکی حکام نے اسرائیل کو دفاعی سازوسامان فراہم کرنے کے نئے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں، جس میں اربوں ڈالر کے ہتھیار، جدید ترین فوجی آلات اور مشینری شامل ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی انتظامیہ نے اسرائیل کو 3 ارب ڈالر مالیت کے جدید ہتھیاروں اور دیگر دفاعی سامان کی فراہمی کی منظوری دی ہے۔ اس معاہدے میں جدید ترین ٹینک، میزائل سسٹم اور بلڈوزرز کے علاوہ تعمیراتی مشینری شامل ہے، جو اسرائیل کے دفاع کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔
امریکی دفاعی اداروں کے مطابق یہ معاہدہ اسرائیل کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان استحکام اور تعاون کی جانب ایک اور قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو جدید ترین دفاعی ٹیکنالوجی فراہم کرنا امریکا کی خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہے۔
واضح رہے کہ اس نئے معاہدے سے قبل بھی امریکا اسرائیل کو کئی ارب ڈالر مالیت کے فوجی سازوسامان فراہم کر چکا ہے۔ امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو دفاعی لحاظ سے مضبوط بنانا خطے میں امریکی مفادات کے تحفظ کے لیے ناگزیر ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسرائیل کو
پڑھیں:
امریکا کے ساتھ غیر ٹیرف رکاوٹوں کو ختم کرنے پر بات چیت جاری ہے:وفاقی وزیرخزانہ
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہم امریکا کے ساتھ بڑے پیمانے پر معاشی روابط بڑھانا چاہتے ہیں، اس سلسلے میں جلد ہی ایک سرکاری وفد امریکا آئے گا۔
ڈان نیوز کے مطابق عالمی جریدے بلوم برگ کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہم امریکا کے ساتھ بڑے پیمانے پر معاشی روابط بڑھانے کے خواہش مند ہیں، اس سلسلے میں جلد ہی ایک سرکاری وفد امریکا آئے گا، ہم تعمیری انداز میں آگے بڑھیں گے۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ امریکا کے ساتھ غیر ٹیرف رکاوٹوں کو ختم کرنے پر بھی بات چیت جاری ہے تاکہ امریکی مصنوعات کے لئے پاکستانی منڈیوں کے دروازے کھل سکیں، انہوں نے کہا کہ امریکی مصنوعات پر پاکستان میں کوئی غیر ضروری جانچ پڑتال یا رکاوٹیں ہیں تو اس کا جائزہ لینے کو تیار ہیں۔
محمد اورنگزیب نے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان میں امریکی فرموں کی سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہیں گے،خصوصی طور پر کان کنی اور معدنیات کے نئے شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کریں گے۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان امریکا سے مزید کپاس اور سویا بین خریدنے کا خواہش مند ہے۔
وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان معیشت کو پائیدار ترقی کی راہ پر ڈالنے کا خواہشمند ہے، ترقی کے سفر میں سرمائے کے حصول کے لئے عالمی مالیاتی منڈیوں سے رجوع کریں گے۔
وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ پاکستان کو معاشی اتار چڑھاو¿ کے چکر سے نکالنا ہمارا نصب العین ہے اور حکومت پاکستان کو مستحکم ترقی کے سفر پر گامزن کرنے کے لئے پرعزم ہے۔
اداکارہ عفت عمر نے پنجاب حکومت کا عہدہ لینے سے معذرت کرلی
مزید :