پنجاب: ملکی تاریخ میں پہلی بار دیہی خواتین کیلئے خصوصی بسیں چلانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
پنجاب حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلے بار دیہی خواتین کیلئے خصوصی بسیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں دوردراز اضلاع میں مرحلہ وار 25 بسوں پر مشتمل ماس ٹرانزٹ سسٹم شروع کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں ہر دیہی تحصیل سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر تک بس سروس شروع کرنے پر اتفاق ہوا۔ مریم نوازشریف نے انٹر ویلیج ٹرانسپورٹ اور دیہاتی خواتین کی ٹرانسپوٹیشن کے لئے جامع پلان طلب کر لیا ، وزیراعلیٰ مریم نواز نے ماس ٹرانزٹ سسٹم میں خواتین مسافروں کیلئے سبسڈی دینے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی بھی ہدایت کی، مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب کا پہلاو یمن ٹرانسپورٹ سیلوشن پلان تیار کیا جائے گا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ جدید ٹرانسپورٹ سسٹم دیہات میں رہنے والی خواتین کا بھی حق ہے، دیہی خواتین کے لئے ٹرانسپورٹ کا نظام نہ ہونا انتہائی تکلیف دہ ہے، جدید ٹرانسپورٹ سسٹم کی فراہمی سے دیہی خواتین کا اعتماد بڑھے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ طالبات اور مریض خواتین کو آمد ورفت میں آسانی ہوگی، دیہی خواتین کو پبلک ٹرانسپورٹ میں تکلیف دہ حالات میں سفر کرتے دیکھ کر انتہائی دکھ ہوتا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
زمین کے تحفظ کیلئے ہمیں قدرتی وسائل اور درخت بچانے ہیں: مریم نواز
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز — فائل فوٹووزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ زمین کے تحفظ کے لیے ہمیں قدرتی وسائل اور درختوں کو بچانا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ارتھ ڈے کے حوالے سے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ زمین کو محفوظ بنانے کے لیے آلودگی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ حکومتِ پنجاب نے زمینی ماحولیاتی تحفظ کو اپنی پالیسی کا مرکزی حصہ بنایا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پانی زندگی کی علامت اور آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔
وزیرِ اعلیٰ نے مزید بتایا ہے کہ پنجاب میں پاکستان کی پہلی اسمارٹ انوئرنمنٹ فورس قائم کر دی گئی ہے۔
مریم نواز کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب نے پاکستان کی پہلی جامع کلائمٹ پالیسی متعارف کرائی ہے۔