سندھ بلڈنگ ،اسکیم 33 پر کرپٹ ٹولہ قابض ناجائز عمارتوں کی بھرمار
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
فلک ناز ٹوئن ٹاور ناقص مواد سے خطرناک تعمیرات انسانی جانوں کو خطرات لاحق
ڈپٹی قربان جمالی اے ڈی عدیل قریشی ،الطاف سومرو کے اثاثوں میں اضافہ
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں رائج سسٹم کی ہٹ دھرمی برقرار ہے۔ بلڈنگ افسران احتسابی عمل سے بے خوف ہوکر ذاتی مفادات کی خاطر ملکی محصولات کو کروڑوں روپے کا چونا لگا کر اپنے بے نامی اثاثوں میں بے پناہ اضافے کرنے کے بعد ناجائز تعمیرات کے خاتمے سے انکار کرتے نظر آتے ہیں۔ اسکیم 33میں بھی فلک ناز ٹوئن ٹاور نامی پراجیکٹ کو بھی کروڑوں روپے وصول کرنے کے بعد ناجائز تعمیرات کا اجازت نامہ جاری کیاگیا جس کی تیاری میں استعمال ہونے والے مواد کے انتہائی ناقص ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ملنے والی معلومات کے مطابق پراجیکٹ کی تیاری میں نہ صرف انتہائی ناقص مواد کا استعمال کیا گیا ہے۔ بلکہ فائر فائٹگ سسٹم اور ہنگامی اخراج کی سنگین خلاف ورزیاں بھی شامل ہیں ،جاری تعمیرات سے اسکیم 33 پر قابض کرپٹ ٹولے قربان جمالی عدیل قریشی الطاف سومرو نے ناجائز عمارتوں کے انبار لگا کر خطیر رقم کی کرپشن سے اپنے بے نامی اثاثوں میں اضافہ کرلیا ہے۔ بلڈنگ ضوابط کے بر خلاف فلک ناز ٹوئن ٹاور کی تعمیر میں تحقیقاتی اداروں کی چشم پوشی کے باعث اعلیٰ عدلیہ کے احکامات کی واضح حکم عدولی برقرار ہے ۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
این ٹی ڈی سی میں ناقص کارکردگی پر افسران کیخلاف بڑی کارروائی
نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) میں ناقص کارکردگی پر بڑی کارروائی سامنے آئی ہے۔
پاور ڈویژن اعلامیے کے مطابق ناقص کارکردگی پر ڈپٹی ایم ڈی، 2 جنرل منیجرز اور چیف فنانشل آفیسر کو او ایس ڈی بنادیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق 3 چیف انجینئرز بھی اپنے عہدوں سے فارغ کیے گئے ہیں، وفاقی وزیر اویس لغاری نے غفلت کے ذمے دار افسران کو ہٹانے کا حکم دیا تھا۔
وفاقی وزیر نے تشویش کا اظہار کیا کہ منصوبوں میں تاخیر پر اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے، جنہیں تاخیر سے بچائیں گے۔
اعلامیے کے مطابق این ٹی ڈی سی میں مزید افسران کے خلاف کارروائی کا امکان ہے، منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کو مزید انکوائری کےلیے 2 ہفتے کی مہلت دی گئی ہے۔