2029ء میں بلاول بھٹو پاکستان کے وزیرِ اعظم ہوں گے، ناصر حسین شاہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
حیدرآباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ سولر پارکس اور ہائبرڈ پارکس بنائے جا رہے ہیں، بجلی پیدا کر کے نیشنل سسٹم میں جائے گی، 21 لاکھ گھر دسمبر 2025ء تک مکمل کرکے مالکانہ حقوق دیئے جائیں گے، سندھ میں 2018ء اور 2024ء میں پیپلز پارٹی کو پہلے سے زیادہ نشستیں ملیں۔ وزیرِ توانائی، پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ سندھ ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ 2029ء میں وزیرِ اعظم بلاول بھٹو زرداری ہوں گے۔ حیدرآباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کم یونٹس کے استعمال والوں کو مفت بجلی فراہمی کا بلاول بھٹو کا وعدہ تھا۔ ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے سولر سسٹم تقسیم کر رہے ہیں، کوہستان اور کچے کے علاقوں میں بھی فری ہوم سولر سسٹم دے رہے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سولر پارکس اور ہائبرڈ پارکس بنائے جا رہے ہیں، بجلی پیدا کر کے نیشنل سسٹم میں جائے گی۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ 21 لاکھ گھر دسمبر 2025ء تک مکمل کرکے مالکانہ حقوق دیئے جائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سندھ میں 2018ء اور 2024ء میں پیپلز پارٹی کو پہلے سے زیادہ نشستیں ملیں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
وزیراعظم سے سفیر یورپی یونین کی الوداعی ملاقات، ملکی سیاسی پیشرفت سمیت اہم امور پر گفتگو
وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے یورپی یونین (EU) کی سفیر رینا کیونکا نے آج صبح وزیر اعظم ہاؤس میں الوداعی ملاقات کی. جس میں ملکی سیاسی پیشرفت سمیت اہم امور پر گفتگو ہوئی۔یورپی یونین کی سفیر کو پاکستان میں اپنی مدت ملازمت کی کامیابی سے تکمیل پر مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے پاکستان میں 2022 کے سیلاب کے دوران یورپی یونین کی جانب سے مدد کو یقینی بنانے میں سفیر کی کوششوں کو سراہا۔وزیراعظم نے پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی شراکت داروں میں سے ایک کے طور پر یورپی یونین کی اہمیت کو اجاگر کیا اور جی ایس پی پلس اسکیم کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا جو دونوں فریقوں کے لیے باہمی طور پر فائدہ مند ثابت ہوئی تھی۔ وزیر اعظم نے یورپی یونین کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ آنے والے دنوں میں ان سے ملاقات کے منتظر ہیں۔ملاقات میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان ملکی سیاسی پیش رفت سمیت اہم امور بھی زیر بحث آئے۔ یورپی یونین کی سفیر نے پاکستان میں قیام کے دوران ملنے والے تعاون پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یورپی یونین پاکستان کے ساتھ اپنے تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ وزیراعظم کی نیک خواہشات پر اظہار تشکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ برسلز میں اپنی اگلی اسائنمنٹ میں پاکستان اور یورپی یونین کے مضبوط تعلقات کو فروغ دینا جاری رکھیں گی۔