آن لائن فراڈ سے بچنے کیلئے محکمہ داخلہ نے آگاہی مہم شروع کردی
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
محکمہ داخلہ کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سوشل میڈیا اور تمام ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو ذمہ داری سے استعمال کریں۔ واٹس ایپ سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر انجان لوگوں سے معلومات ہرگز شیئر نہ کریں۔ شہری انجانے نمبرز سے آنیوالی کالز اور میسجز پر کوئی رقم یا کوڈ نہ بھجوائیں۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے معصوم شہریوں کو دھوکہ باز عناصر سے خبردار کرنے کیلئے آگاہی مہم شروع کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے ہونیوالے فراڈ سے بچاؤ کیلئے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سوشل میڈیا اور تمام ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو ذمہ داری سے استعمال کریں۔ واٹس ایپ سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر انجان لوگوں سے معلومات ہرگز شیئر نہ کریں۔ شہری انجانے نمبرز سے آنیوالی کالز اور میسجز پر کوئی رقم یا کوڈ نہ بھجوائیں۔
محکمہ داخلہ نے مزید کہا ہے کہ نان کسٹم پیڈ اشیاء کی خریداری کیلئے کوڈ اور اکاؤنٹ نمبر کسی سے شئیر نہ کریں۔ کسی عزیز کے اغواء کی جھوٹی کال پر بھی کوئی رقم نہ بھیجیں۔ خواتین کی جانب سے دوستی کی کالز سے محتاط رہیں، آپ ہنی ٹریپ کا شکار ہو سکتے ہیں۔ محکمہ داخلہ نے کہا ہے کہ کسی انجان شخص کو اپنی دفتری، ذاتی یا خاندانی معلومات ہرگز نہ دیں۔ شہری انٹرنیٹ پر کوئی بھی مشکوک یا انجان لنک کھولنے سے گریز کریں۔ کسی بھی مشکوک سرگرمی یا فراڈ کی اطلاع فوری طور پر ایمرجنسی نمبر 15 پر کریں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: محکمہ داخلہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز
پڑھیں:
سندھ میں نئی نمبر پلیٹ کی ڈیڈ لائن میں توسیع
توسیع دیئے جانے کے بعد اب نئی نمبر پلیٹ کے حوالے سے شہریوں کے فیس لیس ای چالان نہیں کیے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومتِ سندھ نے نئی ’اجرک نمبر‘ پلیٹ کیلئے دو ماہ کی توسیع دے دی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے شہریوں کو نئی اجرک والی نمبر پلیٹ لگوانے کیلیے دو ماہ کی توسیع دی۔ حکومت کی ہدایت پر محکمہ ایکسائز نے نئی اجرک نمبر پلیٹ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق شہریوں کو 31 دسمبر تک نئی نمبر پلیٹ لگوانے کی چھوٹ دے دی گئی ہے۔ اس سے قبل حکومت نے ایک بار شہریوں کی سہولت کیلیے ڈیڈ لائن میں 31 اکتوبر تک توسیع کی تھی۔ حکومت کی جانب سے توسیع دیئے جانے کے بعد اب نئی نمبر پلیٹ کے حوالے سے شہریوں کے فیس لیس ای چالان نہیں کیے جائیں گے، تاہم دیگر ٹریفک قوانین خلاف ورزی کی صورت میں چالان و جرمانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔