دہشت گردی کے پیچھے ایک منظم غیر قانونی اسپیکٹرم ہے، آرمی چیف
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
بہاولپور(نیوز ڈیسک) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنے کہا ہے کہ دہشت گردی کےپیچھےایک منظم غیر قانونی اسپیکٹرم ہے، دہشتگردی کی پشت پناہی کچھ مخصوص عناصر کرتے ہیں۔جب بھی ریاست دہشتگردوں پرہاتھ ڈالتی ہےتو آپ کو ان کے جھوٹے بیانیوں کی آواز سنائی دیتی ہے۔
بہاولپور میں طلبہ سےبات چیت میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنے کہا کہ ملکی ترقی کے لیے ہم میں سے ہرکسی نے اپنےحصے کی شمع جلانی ہے، بلاوجہ تنقید کےبجائے اپنی توجہ خود کی کارکردگی اور فرائض پر مبذول رکھنی ہے۔پاکستان اللہ کا عطا کردہ ایک انمول تحفہ ہے۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کو اللہ نے بہت سی نعمتوں سے نوازاہے، ہمیں کبھی اپنےعقیدے، اسلاف اور معاشرتی اقدار کو نہیں بھولنا چاہیے۔
جنرل سید عاصم منیر نے واضح کیا کہ جب تک عظیم مائیں اپنے بچے پاکستان پر نچھاور کرتی رہیں گی، یہ قوم بالخصوص نوجوان اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے تو کوئی بھی ہمیں نقصان نہیں پہنچا سکتا۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اللہ کا عطا کردہ ایک انمول تحفہ ہے، پاکستان کو اللہ نے بہت سی نعمتوں سے نوازاہے، ہمیں کبھی اپنےعقیدہ،اسلاف،معاشرتی اقدار کو نہیں بھولنا چاہیے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
9 مئی مقدمات میں سرگودھا کی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، عقیل ملک
وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ مملکت قانون و انصاف کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو منصوبہ بندی کے تحت 200 سے زائد مقامات پر حملے کیے گئے، انسداد دہشت گردی عدالت میں تمام ملزموں کا شفاف ٹرائل ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِ مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ 9 مئی مقدمات میں سرگودھا کی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو منصوبہ بندی کے تحت 200 سے زائد مقامات پر حملے کیے گئے، انسداد دہشت گردی عدالت میں تمام ملزموں کا شفاف ٹرائل ہوا۔
انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ آئین و قانون کے مطابق ہے، 9 مئی کے اوپن اینڈ شٹ کیسز ہیں، ملک احمد بھچر، احمد چٹھہ، رانا بلال عمر سمیت 32 سے زائد ملزمان کو سزا ہوئی، انسداد دہشت گردی عدالت نے تمام ملزموں کو 10-10 سال قید کی سزا سنائی۔
وزیرِ مملکت قانون و انصاف کا مزید کہنا تھا کہ ریاست کی رٹ کو چیلنج کریں گے تو قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا، 5 اگست کا چورن بیچنے والے ہوش کے ناخن لیں، نوجوان ان کے ناپاک عزائم کا بالکل حصہ نہ بنیں، نوجوان ریاست دشمن جماعتوں سے لاتعلقی کا اعلان کریں، نوجوان کسی بھی سیاسی جماعت کے لیے بطور ایندھن استعمال نہ ہوں۔