اپوزیشن اتحاد سے کوئی خطرہ نہیں: عرفان صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
—فائل فوٹو
پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت کو اپوزیشن اتحاد سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا ہے کہ معیشت کی بحالی میں حکومت نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف تشدد اور افرا تفری میں پروان چڑھی ہے، جس کی بدولت اتحاد کمزور ہی رہے گا۔
عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ پھر آرمی چیف سے سوال ہوا کہ اگر آپ کو کوئی خط ملے تو کیا کریں گے؟
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سے ہاتھ ملانے والی جماعتیں جمہوری روایات کی پاسداری کرتی ہیں، لیکن تحریک انصاف کے غیر جمہوری اقدامات کی وجہ سے اس اتحاد کے کامیاب ہونے کا کوئی امکان موجود نہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: عرفان صدیقی
پڑھیں:
عرفان صدیقی مرحوم کی سینیٹ نشست پر الیکشن 9 دسمبر کو ہوگا
سٹی 42: مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور معروف کالم نگار عرفان صدیقی مرحوم کی سینیٹ کی جنرل نشست پر الیکشن 9 دسمبر کو ہوگا۔
الیکشن کمشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق مطابق عرفان صدیقی مرحوم کی سینیٹ سیٹ پر الیکشن پنجاب اسمبلی میں ہوگا۔ کاغذات نامزدگی 20 اور 21 دسمبر کو جمع کرائے جاسکیں گے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 25 نومبر تک ہوگی، اپیلوں پر فیصلہ 29 نومبر تک نمٹایا جائے گا جبکہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ یکم دسمبر ہے۔
محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات،سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ 9 دسمبر کو صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک پنجاب اسمبلی میں ہوگی۔
واضح رہے کہ سینیٹ کے رکن اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما عرفان صدیقی کا گزشتہ دنوں علالت کے باعث انتقال ہوگیا تھا۔ جس کے باعث ان کی سیٹ پر الیکشن 9 دسمبر کو ہوگا۔ان کی وفات پر نواز شریف نے اپنے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنا ساتھی اور بھائی قرار دیا تھا ۔