مصطفیٰ قتل کیس کی تحقیقات میں شاہ زین مری کا نام بھی جُڑ گیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
کراچی میں منشیات کے غیر قانونی کاروبار سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ سی آئی اے ذرائع کے مطابق شاہ زین مری بھی منشیات کی خریداری میں ملوث نکلا۔ گرفتار ملزم ساحر حسین کی تفتیش کے دوران شاہ زین مری کا نام سامنے آیا ہے، جس کے بعد تحقیقاتی ٹیم اس معاملے کی مزید گہرائی سے چھان بین کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ کراچی کے پوش علاقوں میں منشیات کے دھندے میں خوشحال گھروں کے نوجوان بھی ملوث پائے گئے ہیں، جن کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ان پر شکنجہ کس رہے ہیں۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ قتل کیس ٹھیک سے ہینڈل ہوا تو منشیات کا خاتمہ ہوگا، مصطفیٰ کیس میں بڑے بڑے نام سامنے آئیں گے، ان کے پیچھے جن طاقتوں کا ہاتھ ہے وہ بہت با اثر ہیں، مجھے بھی جان سے مارنے کی ای میل بھیجی گئی ہیں، کہا گیا ہے کہ عمران فاروق جیسا حال ہوگا۔
شاہ زین مری کے پانچ گارڈز کا دو روزہ ریمانڈ منظور
کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں شہری پر شاہ زین مری اور ان کے گارڈز کے تشدد کے کیس میں گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں اہم سماعت ہوئی، جہاں پولیس نے ان کے گرفتار پانچ سیکیورٹی گارڈز کو پیش کردیا۔ گارڈز کے وکیل کا کہنا ہے کہ صرف میڈیا کی وجہ سے ملازمین اور باورچی کو گرفتار کیا گیا۔ شاہ زین مری کوئٹہ میں بیٹھا ہے۔ سسٹم میں اتنا دم نہیں ہے کہ وہ شاہ زین کو گرفتار کرے۔
تفتیشی افسر نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ کیس کی مکمل تحقیقات کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج کا فرانزک کرانا ضروری ہے۔
عدالت میں ملزمان کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ جن افراد کو پیش کیا گیا ہے، وہ سی سی ٹی وی ویڈیو میں واضح نظر آرہے ہیں، لیکن اصل ملزم تک پولیس اب تک نہیں پہنچ سکتی۔ وکیل کا کہنا تھا کہ صرف میڈیا کے دباؤ کی وجہ سے ان ملازمین کو گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ اصل ملزم شاہ زین مری کو گرفتار کرنے کی جرات کوئی نہیں کر سکتا۔
وکیل نے کہا کہ باورچی ملازمین کو گرفتار کرلیا گیا جو اس وقت وہاں موجود بھی نہیں تھے۔
وکیل کا مزید کہنا تھا کہ پوری دنیا کو معلوم ہے کہ شاہ زین مری کوئٹہ میں موجود ہے، لیکن اسے گرفتار کرنا کسی کے بس کی بات نہیں۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اگر شاہ زین خود بھی عدالت میں آکر کھڑا ہوجائے تو پولیس اسے ہاتھ نہیں لگائے گی۔
عدالت نے پولیس کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، جبکہ پانچوں سیکیورٹی گارڈز کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
مرکزی ملزم شاہ زین کے اہلِ خانہ کا ردعمل
شہری پر تشدد کے مرکزی ملزم شاہ زین کے اہلِ خانہ کا ردِعمل بھی سامنے آیا ہے۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ کو یکطرفہ انداز میں پیش کیا جا رہا ہے، شاہ زین اور ساتھیوں کو برکت سومرو نے گالیاں بکیں جو قبائلی معاشرے میں برداشت نہیں ہوتیں۔
اہل خانہ کا یہ بھی کہنا ہے پولیس واقعہ کے اہم پہلو کو چھپانے کی کوشش کررہی ہے۔ شاہ زین کھانے کے بعد رخصت ہو رہے تھے، ایک گاڑی سڑک کے درمیان کھڑی تھی، ڈرائیور نشے کی حالت میں فون پر مصروف تھا، شاہ زین مری نے ہارن بجایا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق گاڑی میں موجود برکت سومرو نے راستہ نہ دیا، برکت سومرو نے گالم گلوچ اور بدتمیزی شروع کر دی، ردعمل کے طور پر جو ہوا، وہ ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے۔
خاندانی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نوابزادہ شاہ زین اور ان کے ساتھیوں کے پاس لائسنس یافتہ اسلحہ موجود تھا، مگر ان لوگوں نے جوابی کارروائی سے گریز کیا، پولیس نے واقعے کے ایک اہم پہلو کو چھپانے کی کوشش کی۔
واقعے کا پس منظر
کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں 19 فروری کی رات شاہ زین مری اور ان کے مسلح گارڈز کے ہاتھوں ایک شہری اور اس کے دوست پر بہیمانہ تشدد کا واقعہ پیش آیا۔ واقعہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور ملزم شاہ زین مری کے چار گارڈز سمیت سات ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے گارڈز کی شناخت غوث بخش، جلاد خان، علی زین اور حسن شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
متاثرہ شہری نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ اور اس کا دوست کھانے کے لیے آئے تھے جب ایک گاڑی نے پیچھے سے آکر بدتمیزی کی اور ٹکر ماری، جس کے بعد انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ اس نے سوال اٹھایا کہ وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کب ہوگا؟
پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد ملزم شاہ زین مری بلوچستان فرار ہوگیا۔ ڈیفنس خیابانِ فیصل پر پولیس ناکہ بندی کے دوران شاہ زین اپنی گاڑی چھوڑ کر فرار ہوا، جسے بعد میں تحویل میں لے لیا گیا۔ گاڑی اس وقت درخشاں تھانے میں موجود ہے جبکہ شاہ زین مری کی گرفتاری کے لیے پولیس نے بلوچستان حکومت سے رابطہ کر لیا ہے۔
بلوچستان پولیس کا بیان
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ شاہ زین مری کی بلوچستان میں موجودگی سے متعلق کہنا قبل از وقت ہے، شاہ زین مری سے متعلق محکمہ داخلہ سندھ کے مراسلے کا علم نہیں ہے، تصدیق نہیں کرسکتے شاہ زین مری کون سے علاقے میں چھپا ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق محکمہ داخلہ بلوچستان نے سندھ حکومت کے مراسلے سے متعلق آگاہ نہیں کیا، جس ضلع میں نشاندہی ہوگی محکمہ داخلہ بلوچستان کی ہدایت پر کارروائی ہوگی۔
شاہ زین مری بھی منشیات کی لین دین میں ملوث
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں مصطفٰی قتل کیس کے مرکزی کردار ارمغان اور ساحر سے تفتیش کے دوران شاہ زین مری کا نام بھی سامنےآگیا۔ منشیات کی لین دین میں شاہ زین مری بھی ملوث نکلا۔
سی آئی اے ذرائع کے مطابق شاہ زین مری منشیات کی خریداری میں ملوث ہے گرفتار ملزم ساحر حسین کی تفتیش میں شاہ زین مری کا نام ہے جس کے بعد ٹیم اس معاملے کی مزید گہرائی سےتفتیش کررہی ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: شاہ زین مری کا نام ذرائع کے مطابق شاہ زین مری کو کا کہنا ہے کہ ملزم شاہ زین کو گرفتار منشیات کی کراچی کے کے بعد گیا ہے
پڑھیں:
لندن جانے والی ٹرین میں چاقو حملہ، 10 افراد زخمی، 2 گرفتار
ہفتے کی شام لندن جانے والی ایک ٹرین میں بڑے پیمانے پر چاقو سے حملے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے 9 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے واقعے میں ملوث 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
برطانوی ٹرانسپورٹ پولیس کے مطابق یہ ٹرین شمال مشرقی شہر ڈانکاسٹر سے لندن کے کنگز کراس اسٹیشن جا رہی تھی، یہ ایک مصروف راستہ ہے جس پر عام طور پر مسافروں کا ہجوم رہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: امریکی ریاست مشی گن کے وال مارٹ اسٹور میں چاقو سے حملہ، 11 افراد زخمی
یہ افسوسناک واقعہ شام 7 بج کر 30 منٹ پر اس وقت پیش آیا جب ٹرین پیٹر بورو اسٹیشن سے روانہ ہوئی۔
عینی شاہدین کے مطابق ایک شخص بڑے چاقو کے ساتھ ٹرین میں داخل ہوا اور اچانک حملہ شروع کر دیا۔ ایک مسافر نے دی ٹائمز سے گفتگو میں بتایا کہ ہر طرف خون ہی خون تھا، لوگ بیت الخلا میں چھپنے کی کوشش کر رہے تھے جبکہ کچھ بھاگتے ہوئے ایک دوسرے پر گر رہے تھے۔
برطانوی ٹرانسپورٹ پولیس کے مطابق انسدادِ دہشت گردی پولیس بھی تحقیقات میں مدد کر رہی ہے تاکہ واقعے کے محرکات اور وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیے: آسٹریلیا: چاقو حملے کا ایک اور واقعہ، 16 سالہ حملہ آور کو ہلاک کردیا
برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے واقعے کو افسوسناک اور ہولناک قرار دیا۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا، میری ہمدردیاں تمام متاثرہ افراد کے ساتھ ہیں، اور میں ہنگامی سروسز کے عملے کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے فوری کارروائی کی۔ علاقے میں موجود شہری پولیس کی ہدایات پر عمل کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا چاقو حملہ لندن