کراچی:

سندھ رینجرز اور سی ٹی ڈی نے ملیر میں مشترکہ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد عسکری کاررائیوں میں ملوث بلوچ ریپبلکن آرمی سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کرلیا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم زبیر احمد عرف زبیو تمپ بلوچستان کا رہائشی ہے اور ملزم نے 2016 میں بی آر اے کے کمانڈر زرین عرف کرنٹ کے گروپ میں شمولیت ختیار کی۔ گرفتار ملزم نے 2016 میں معسکرغزن مکران بلوچستان سے 6ماہ کی عسکری تربیت حاصل کی۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں بشمول کمانڈر زرین عرف کرنٹ کے ساتھ مل کر سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد عسکری کارروائیاں کیں اور سیکیورٹی فورسز کو بھاری نقصان پہنچایا۔

ملزم نے دوران تفتیش مزید انکشاف کیا کہ 2016 میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر مند بھلو ایف سی چیک پوسٹ تمپ گریڈ اسٹیشن ایف سی کیمپ، رود بن ایف سی چیک پوسٹ پر راکٹ لانچر اور بھاری ہتھیاروں کے ساتھ حملے کیے۔ ان کارروائیوں میں سیکیورٹی فورسز کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا۔

گرفتار ملزم 2016 سے 2019 تک بلوچستان میں انتہائی سرگرم رہا۔ گرفتار ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے سال 2020 میں بیرون ملک دبئی فرار ہو گیا تھا اور بیرون ملک سے اپنا نیٹ ورک چلاتا رہا۔ ملزم بیرون ملک سے بی ایم او کے لیے فنڈنگ اور متعدد افراد کی ذہن سازی بھی کرتا رہا۔ ملزم حال ہی میں دبئی سے کراچی پہنچ کر اپنا گروپ منظم کرکے دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہا تھا کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں، ملزم کو اسلحہ ایمونیشن سمیت مزید قانونی کارووائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز گرفتار ملزم

پڑھیں:

لنڈی کوتل میں سیکیورٹی فورسز کا فری آئی میڈیکل کیمپ

لنڈی کوتل میں سیکیورٹی فورسز کے فری آئی میڈیکل کیمپ کا انعقاد ہوا۔ جہاں 2 ہزار مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا، انہیں ادویات دی گئیں اور عینک فراہم کی گئی۔

علاقہ مکینوں نے سیکیورٹی فورسز کی اس کاوش پر خوشی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں آنکھوں کا علاج کرنا مشکل تھا۔ وہ اس مفت علاج پر خوش ہیں اور سیکیورٹی فورسز کے شکرگزار ہیں۔ یہاں سے علاج کروانے والے ایک مریض نے وی نیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو  کی۔ وہ کن خیالات کا اظہار کررہا ہے، آئیے! جانتے ہیں اس ویڈیو رپورٹ میں

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • غیر قانونی کرنسی ایکسچینج  میں ملوث ملزم گرفتار
  • کراچی، مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار
  • لاہور: بندوق کی نوک پر نوجوان لڑکی سے جنسی زیادتی، ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنے والا رشتے دار گرفتار
  • آرمی چیف کیخلاف واٹس ایپ گروپ میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر کھرمنگ کا نوجوان گرفتار
  • 7 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار،
  • کراچی: اغوا ہونے والا نوجوان غیور عباس بازیاب، 2 اغواکار گرفتار
  • خاتون کو تنہا دیکھ کر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی: اسٹریٹ کرائم میں ملوث باپ بیٹی گرفتار
  • لنڈی کوتل میں سیکیورٹی فورسز کا فری آئی میڈیکل کیمپ
  • پاکستان کا جھنڈا جلانے والی کارکن کا تعلق بلوچ یکجہتی کمیٹی سے ہی تھا، سرفراز بگٹی