یوکرین سے اظہارِ یکجہتی! ناروے کی کمپنی نے امریکی فوج کو ایندھن کی سپلائی روکدی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
آئل اور شپنگ کے شعبے سے تعلق رکھنے والی ہالٹ بیک بنکرز نامی کمپنی کے مالک گنر گران نے کمپنی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یہ اعلان کیا ہے کہ وہ فوری طور پر امریکی افواج کو ایندھن کی سپلائی روک رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ناروے کی کمپنی نے امریکی صدر کے رویئے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے امریکی افواج کو ایندھن کی سپلائی روکنے کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ناروے کی آئل اور شپنگ کے شعبے سے تعلق رکھنے والی ہالٹ بیک بنکرز نامی کمپنی کے مالک گنر گران نے کمپنی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یہ اعلان کیا ہے کہ وہ فوری طور پر امریکی افواج کو ایندھن کی سپلائی روک رہے ہیں۔ اس کمپنی نے گذشتہ سال 2024ء میں امریکی افواج کو 30 لاکھ لیٹر ایندھن فراہم کیا تھا۔
کمپنی کے مالک گنر گران نے کہا ہے کہ مختصراً صرف اتنا کہوں گا کہ آج ہم نے ٹی وی کی اسکرین پر بہت خراب مناظر دیکھے، جس میں یوکرین کے صدر کو اپنے آپ کو پُرسکون رکھنے کا پورا کریڈٹ جاتا ہے، حالانکہ امریکا نے پیٹھ پر چھرا گھونپا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کے نتیجے کے طور پر ہم نے ناروے میں موجود امریکی افواج اور ان کے جہازوں کو تیل کی فراہمی بند کر دی ہے، ناروے کی بندرگاہ سے ہم انہیں تیل فراہم نہیں کریں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کو ایندھن کی سپلائی کمپنی کے ناروے کی
پڑھیں:
روس کے یوکرین پر فضائی حملے؛ حاملہ خاتون اور قیدیوں سمیت 27 افراد ہلاک
روس نے یوکرین کے جنوب مشرقی علاقوں پر تابڑ توڑ فضائی حملے کیے جس میں مجموعی طور پر 27 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کی فضائیہ کے ترجمان نے بتایا کہ روس نے ایک ہی رات میں 37 ڈرون اور 2 میزائل داغے جن میں سے 32 ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا تھا۔
روس کے یوکرین پر فضائی حملے میں سب سے زیادہ جانی نقصان زاپوریزہیا میں ہوا جہاں ایک جیل کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
روس کے یوکرین کی اس جیل پر فضائی حملے میں کم از کم 16 قیدی ہلاک اور 35 زخمی ہوگئے جن میں 11 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
خارکیف کے شمال مشرقی علاقے میں ایک گاؤں میں دکان کو نشانہ بنایا گیا۔ پانچ افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔
جنوبی خرسون علاقے میں بھی ایک شہری ہلاک اور تین زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
علاوہ ازیں شہر کامیانکے میں روسی میزائل حملے میں ایک حاملہ خاتون سمیت تین افراد جب کہ سینیلنیکوو ضلع میں ایک شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
اسی طرح ادیسا ریجن کے گاؤں ویلیکا میخائیلیوکا میں ایک 75 سالہ خاتون جاں بحق اور ایک 68 سالہ مرد زخمی ہوگیا۔
یوکرین پر یہ تازہ حملے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی روس کو دی گئی نئی مہلت کے ایک دن بعد کیے گئے، جس میں کہا گیا تھا کہ روس کو 10 سے 12 دن میں جنگ ختم کرنے پر آمادہ ہونا ہوگا ورنہ مزید سخت پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
دوسری جانب روس کے جنوبی علاقے روستوف میں یوکرین کے ڈرون حملوں میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ رات بھر میں 74 ڈرون مار گرائے گئے، جن میں سے 22 صرف روستوف ریجن میں تباہ کیے گئے۔