یمن میں انسداد ملیریا کیلئے سعودی شاہ سلمان ریلیف سینٹر کا معاہدہ طے
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
یمن میں انسداد ملیریا کیلئے سعودی شاہ سلمان ریلیف سینٹر کا معاہدہ طے WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز
ریاض(آئی پی ایس )یمن میں انسداد ملیریا کیلئے سعودی شاہ سلمان ریلیف سینٹر کا معاہدہ طے۔ تفصیلات کے مطابق یمن میں انسداد ملیریا کیلئے سعودی شاہ سلمان ریلیف سینٹر کا عالمی ادارہ صحت کے ساتھ تعاون کا معاہدہ طے پاگیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق یمن میں ملیریا پر قابو پانے کے لیے 12 ملین ڈالر مختص کیے گئے ہیں، معاہدے کے تحت یمن میں ملیریا کی روک تھام کے دوسرے مرحلے پر کام ہوگا۔یمن میں ملیریا سے بچا کے لیے 13 لاکھ سے زائد مچھر دانیاں فراہم کی جائیں گی۔یمن میں 5 لاکھ سے زائد گھروں کے لیے انسداد ملیریا اسپرے بھی دیا جائے گا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کا معاہدہ طے
پڑھیں:
مٹیاری : شہر وگردونواح میں مچھروں کی بہتات،کئی ڈینگی میں مبتلا ہوگئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-2-3
مٹیاری(نمائندہ جسارت) مٹیاری شہر اور گردونواح کے دیہاتوں میں مچھروں کی بہتات۔ سیکڑوں افراد ملیریا اور ڈینگی میں مبتلہ ہوگئے۔ ٹاؤن کمیٹی مٹیاری سمیت محمکہ صحت اور ملیریا کنٹرول پروگرام کیجانب سے شہروں اور دیہاتوں میں گندگی صاف نہ کرانے اور اسپرے نہ کروانے کے باعث ملیریا اور ڈینگی کا مرض وبائی صورت اختیار کرگیا۔ روزانہ سیکڑوں کی تعداد میں مرد۔ خواتین اور بچے اس مرض کا شکار ہورہے ہیں جبکہ ڈینگی بخار کے بھی خدشات موجود ہیں ضلعی انتظامیہ نہ اسپرے کروانے کے لیے تاحال متعلقہ اداروں کو احکامات نہیں دیے ۔