کراچی میں پارکنگ مسئلے پر سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے بیانات کا تضاد واضح ہوگیا۔

سینئر وزیر شرجیل میمن تمام چارجڈ پارکنگ ختم کرنے کا اعلان کر چکے ہیں، دوسری جانب مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میں نے وزیراعلیٰ سے ملاقات میں پارکنگ ختم کرنے کی بات کی ہے۔

کراچی میں پارکنگ مسئلے پر میڈیا سے گفتگو میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ساتھ ملاقات میں کہا تھا کہ پارکنگ ختم کردیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے پارکنگ کا معاملہ سٹی کونسل میں لے جا کر اس کو ختم کردیں گے، کے ایم سی نے پارکنگ کے معاہدے 30 جون تک کیے تھے۔

میئر کراچی نے یہ بھی کہا کہ معاہدے ختم کرنے کے قانونی تقاضے ہوتے ہیں، پہلے پارکنگ کا معاملہ سٹی کونسل میں لے جا کر اس کو ختم کردیں گے۔

یاد رہے کہ شرجیل میمن تمام چارجڈ پارکنگ ختم کرنے کا اعلان کرچکے تھے، اس پر میئر کراچی نے کہا کہ سینئر صوبائی وزیر نے ڈبل، ٹرپل پارکنگ کیخلاف بات کی تھی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پارکنگ ختم کہا کہ

پڑھیں:

5 جولائی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، شرجیل میمن

کراچی:

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے 5 جولائی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 5 جولائی کا دن پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، ایک غیر آئینی اقدام کے ذریعے ملک کی پہلی منتخب عوامی حکومت کو برطرف کیا گیا،5 جولائی 1977 کو جنرل ضیاء الحق نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں قائم جمہوری حکومت پر شب خون مارا۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اگر بھٹو کی حکومت برقرار رہتی تو آج پاکستان ایک خوشحال، ترقی یافتہ اور مضبوط ملک ہوتا، ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کی بنیادرکھی، مزدوروں اور کسانوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اصلاحات کیں اور پاکستان کو اسلامی دنیا کے اتحاد کی علامت بنایا۔ انھوں نے کہا کہ شہید بھٹو کے خلاف یہ سازش دراصل عالمی سازش تھی جس کا مقصد پاکستان کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنا، ترقی کے راستے کو بند کرنا تھا۔

دریں اثنا پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثارکھوڑو نے کہا ہے کہ 5 جولائی جمہوریت پر شب خون مارنے کے دن کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا، 5 جولائی 1977 آمر ضیاء الحق کا شہید بھٹو کی جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے کا اقدام تاریخ میں یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

جاری بیان میں نثار کھوڑو نے کہا کے پیپلز پارٹی نے 18 ویں ترمیم کے ذریعے آئین سے 58 ٹو بی کی شق کا خاتمہ کرواکے رات کے اندھیرے میں جمہوری حکومتوں کو گھر بھیجنے کا راستہ ہمیشہ بند کرادیا ۔ انھوں نے کہا کہ آئین کی اصل حالت میں بحالی،18 ویں ترمیم کی منظوری اور 58 ٹو بی کی شق کے خاتمے کا کریڈٹ پارلیمنٹ اور صدر آصف علی زرداری کو جاتا ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • محسن نقوی کی شرجیل میمن کی رہائش گاہ آمد، محرم میں سندھ حکومت کے انتظامات پر خراج تحسین
  • محسن نقوی کی شرجیل انعام میمن سے ملاقات، اہم سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال
  • کراچی کے قبرستانوں کو رجسٹرڈ کرنیکا فیصلہ، قبر کے نرخ 14300 روپے مقرر
  • کراچی کے قبرستانوں کو رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ
  • بلدیہ عظمیٰ کراچی کا شہر میں موجود تمام قبرستانوں کو رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ
  • سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا عبدالستار بچانی کے انتقال پر اظہار تعزیت
  • بھارت کی طرف سے بیانات صرف اپنے عوام مطمئن کرنے کےلیے ہیں: خواجہ آصف
  • بھٹو کا قتل عالمی سازش تھی جس کا مقصد پاکستان کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنا تھا: شرجیل انعام میمن
  • جولائی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، شرجیل میمن
  • 5 جولائی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، شرجیل میمن