صومالیہ کی فورسز کی کارروائی میں 40 سے زائد الشباب کے دہشت گرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
MOGADISHU, SOMALIA:
صومالیہ کی سیکیورٹی فورسز نے اپنے عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر ریاست ہرشابیلی میں کارروائی کے دوران 40 سے زائد الشباب کے دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق صومالیہ کے سرکاری میڈیا نے ایک بیان میں بتایا کہ صومالی نیشنل آرمی اور بین الاقوامی شراکت داروں نے ریاست ہرشابیلی کے علاقے بیا کیڈے میں کارروائی کی۔
بیان میں کہا گیا کہ کارروائی کے دوران مسلح گروپ الشباب کے 40 سے زائد اراکین کو ہلاک کردیا گیا ہے۔
سرکاری میڈیا نے بتایا کہ نیشنل آرمڈ فورسز، بین الاقوامی شراکت دار اور مقامی شہریوں کی جانب سے شروع کیا گیا آپریشن ابھی مکمل نہیں ہوا اور تاحال جاری ہے۔
صومالیہ کی فوج اور شراکت داروں کا کہنا ہے کہ پچھلے 3 ماہ کے دوران الشباب کے 600 سے زائد جنگجوؤں کو ہلاک کردیا گیا ہے اور 68 مقامات کا قبضہ حاصل کرلیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: الشباب کے
پڑھیں:
چین دنیا کی سبز ترقی میں ایک مضبوط رکن اور اہم شراکت دار ہے، چینی صدر
بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے موسمیاتی تبدیلی اور منصفانہ منتقلی سے متعلق رہنماؤں کے ورچوئل سربراہ اجلاس سے خطاب کیا۔بدھ کے روز
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ جب ہم اعتماد ،یکجہتی اور تعاون کو مضبوط کریں گے تو ہم رکاوٹوں کو توڑنے اور عالمی آب و ہوا کی حکمرانی اور دنیا کے تمام ترقی پسند مقاصد کی مستحکم اور دور رس ترقی کو فروغ دینے کے قابل ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے، ہمیں کثیرالجہتی کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ دوسرا، ہمیں بین الاقوامی تعاون کو گہرا کرنے کی ضرورت ہے۔ تیسرا، ترقی یافتہ ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ ترقی پذیر ممالک کو سبز اور کم کاربن منتقلی کے لئے مدد فراہم کریں۔ چوتھا، تمام فریقین کو اقتصادی ترقی اور توانائی کی منتقلی کو مربوط کرنے کی بنیاد پر نیشنل ڈیٹرمنڈ کنٹری بیوشنز (این ڈی سیز) کے ایکشن پلان کی تشکیل اور اس پر عمل درآمد کے لئے اپنی پوری کوشش کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ بیلم میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس سے قبل، چین اپنے 2035 کے این ڈی سی کا اعلان کرے گا، جن میں پوری معیشت کا احاطہ ہو گا اور تمام گرین ہاؤس گیسیں شامل ہوں گی.
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین دنیا کی سبز ترقی میں ایک مضبوط رکن اور اہم شراکت دار ہے ۔انہوں نے کہا بین الاقوامی صورتحال میں کوئی بھی تبدیلی آئے ، آب و ہوا کی تبدیلی پر چین کا فعال ردعمل متاثر نہیں ہوگا، بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کی چین کی کوششیں کمزور نہیں ہوں گی اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کا عمل بند نہیں ہوگا۔ صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین ایک صاف، خوبصورت اور پائیدار دنیا کی تعمیر کے لئے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے.